تفسیر القرطبی

Al-Qurtubi · 106. Quraish · Ayah 4

  1. الَّذِیْۤ اَطْعَمَهُمْ مِّنْ جُوْعٍ١ۙ۬ وَّ اٰمَنَهُمْ مِّنْ خَوْفٍ۠ع﴿4﴾

    1. الَّذِيْٓجو، جس
    2. اَطْعَمَهُمْانہیں کھانا دیا
    3. مِّنْ جُوْعٍبھوک سے
    4. وَّاٰمَنَهُمْاور انہیں امن دیا
    5. مِّنْ خَوْفٍخوف سے، میں
Translation · Al-Qurtubi
جس نے ان کو بھوک میں کھانا کھلایا اور خوف سے امن بخشا
Tafseer · Al-Qurtubi

جس نے انہیں رزق دے کر فاقہ سے نجات بخشی اور امن عطا فرمایا انہیں (فتنہ) و خوف سے۔

من جوع سے مراد ہے بھوک کے بعد، حضرت ابن عباس نے کہا : یہ نعمت قریش کو حضرت ابراہیم کی دعا کیو جہ سے نصیب ہوئی آپ نے یہ دعا کی تھی : رب اجعل ھذا بلدا امنا وارزق اھلہ من الثمرات (البقرہ) اے میرے رب ! اس شہر کو امن والا بنا دے اور اس کے مکینوں کو پھلوں سے رزق عطا فرما۔

ابن زید نے کہا : عرب ایک دوسرے پر غارت گری مچاتے بعض بعض کو قید کرلیتے حرم کی وجہ سے قریش اس آفت سے محفوظ تھے۔ ارشاد باری ہے : اولم نمکن لھم حرما امنا یجبی الیہ ثمرت کل شیء (القصص) ایک قول یہ کیا گیا ہے : موسم سرما اور موسم گرما میں ان پر سفر بڑا شاق گزرا تو اللہ تعالیٰ نے اہل حبشہ کے دلوں میں یہ دال دیا کہ وہ کھانا کشتیوں کے ذریعہ ان تک پہنچائیں تو انہوں نے اس طرح کھانا ان تک پہنچایا۔ قریش ان سے خوفزدہ ہوئے کہ وہ ان سے جنگ کرنے کے لیے آئے ہیں تو قریش اپنا دفاع کرنے کے لیے ان کی طرف نکلے تو کیا دیکھا کہ وہ ان کے لیے کھانا لائے ہیں اور ان کی خوراک کے ذریعے ان کی مدد کی۔ اہل مکہ جدہ اونٹوں اور گدھوں کو لے جاتے اور کھانا خرید لیتے یہ دو راتوں کی مسافت پر تھا۔ ایک قول یہ کیا گیا ہے : اس اطعام سے مراد یہ ہے جب انہوں نے نبی کریم کو جھٹلایا تو رسول اللہ نے ان کے حق میں بددعا کی اور یوں عرض کی : اللھم اجعلھا علیھم سنین کسنی یوسف۔ تو قحط شدید ہوگیا انہوں نے کہا : اے محمد ہمارے حق میں اللہ تعالیٰ سے دعا کیجیے بیشک ہم ایمان رکھنے والے ہیں۔ رسول اللہ نے دعا کی تو یمن کے علاقے تبالہ اور جرش سر سبز و شاداب ہوگئے اور انہوں نے کھانا مکہ مکرمہ تک پہنچایا تو مکہ مکرمہ کے لوگ بھی آسودہ ہوگئے۔

ابن اعرابینے کہا : ہر وہ چیز جو دو چیزوں کے درمیان آڑ ہو وہ موبق ہے۔ ابن وہب نے مجاہد سے موبقا کے تحت روایت کیا ہے کہ جہنم میں ایک وادی ہے جسے موبق کہا جاتا ہے۔ اسی طرح نوف الہکالی نے کہا، مگر اس نے کہا : اس روایت کیا ہے کہ جہنم میں ایک وادی ہے جسے موبق کہا جاتا ہے۔ اسی طرح نوف الہکالی نے کہا، مگر اس نے کہا : اس کا مطلب ہے ان کے اور مومنین کے درمیان آڑ بنا دی جائے گی۔ عکرمہ نے کہا : یہ جہنم میں ایک نہر ہے جو آگ کے ساتھ بہتی ہے اس کے کناروں پر کالے خچروں کی مانند سانپ ہیں۔ جب وہ سانپ انہیں ڈسنے کے لیے چھٹیں گے تو وہ آگ میں گھس کر پناہ لیں گے۔ زید بن درہم نے حضرت انس بن مالک سے روایت کیا ہے فرمایا : موبقاً جہنم میں پیپ اور خون کی ایک وادی ہے (1) ضحاک اور عطا نے کہا : جہنم میں ایک ہلاکت کی جگہ ہے۔ اسی سے کہا جاتا ہے : اوبقتہ ذنوبہ ایباقا۔ گناہوں نے اسے ہلاک کردیا۔ ابو عبیدہ نے کہا : ہلاکت کی جگہ۔ جوہری نے کہا : وبق یبق وبوقا اس کا معنی ہے ہلاک ہونا۔ الموبق، الموعد کی مثل ہے۔ وعدیعد سے مفعل کے وزن پر ہے، اسی سے اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے۔ وجعلنا بینھم موبقا اس میں ایک اور لغت بھی ہے : وبق یوبق وبقا اور اس میں ایک تیسری لغت بھی ہے : وبق یوبق وبقا اور اس میں ایک تیسری لغت بھی ہے : وبق یبق ماضی اور مضارع دونوں کا عین کلمہ مکسور ہے۔ او بقہ، اس نے اسے ہلاک کردیا۔ زہیر نے کہا :

فراء نے کہا : ان کا باہم ملنا آخرت میں ان کے لیے ہلاکت بنایا۔

اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : ورا المجرمون النار اصل رأی ہے یا متحرک تھی جس کا ماقبل مفتوح تھا تو اسے الف سے بدلا، اسی وجہ سے کو فیوں کا خیال ہے کہ رأی کو یا کے ساتھ لکھا جائے۔ بعض بصریوں نے بھی ان کی متابعت کی ہے، لیکن ماہر بصری علماء نے جن میں محمد بن یزید بھی ہے وہ الف کے ساتھ لکھتے ہیں۔ نحاس نے کہا : میں نے علی بن سلیمان کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ انہوں نے کہا، میں نے محمد بن یزید کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ مضیٰ ، رمیٰ اور تمام یائی حروف کو صرف الف کے ساتھ لکھنا جائز ہے۔ یاء والے اور خط میں واو والے حروف میں کوئی فرق نہیں جیسا کہ لفظ میں ان کے درمیان کوئی فرق نہیں۔ اگر یا والے حروف کو یاء کے ساتھ لکھنا واجب ہوتا تو وائو والے حروف کو وائو کے ساتھ لکھنا واجب ہوتا حالانکہ وہ خود ہی اپنے کلیہ کو توڑتے ہیں۔ رمی کو یاء کے ساتھ اور رماہ کو الف کے ساتھ لکھتے ہیں۔ اگر علت یہ ہوتی کہ یہ یاء والے حروف سے ہے تو بھی رماء کو یاء کے ساتھ لکھنا واجب ہوتا پھر وہ ضحاً لکھتے ہیں، جو ضحوۃ کی جمع ہے اور کساً لکھتے ہیں۔ جو کسوۃ کی جمع ہے یہ دونوں وادی سے ہیں یاء سے لکھے گئے ہیں یہ وہ چیز ہے جو اصل پر ثابت نہیں ہوتی۔

فظنوا انھم مواقعوھا۔ یہاں ظن بمعنیٰ یقین اور علم ہے جیسا کہ شاعر نے کہا :

فقلت لھم ظنوا بالفی مدجج

یعنی انہوں نے یقین کیا۔ حضرت ابن عباس ؓ نے فرمایا : انہوں نے یقین کیا کہ وہ گرنے والے ہیں اس میں۔ بعض علماء نے فرمایا : وہ آگ کو دور سے دیکھیں گے تو خیال کریں گے کہ وہ اس میں گرنے والے ہیں۔ اور انہوں نے گمان کیا وہ بھی انہیں پکڑ لے گی۔ حدیث میں ہے ” کافر جہنم کو دیکھے گا اور کمان کرے گا کہ وہ اس کے ساتھ چسپاں ہونے والی ہے، حالانکہ وہ چالیس سال کی مسافت پر ہوگی (1) مواقعہ کا معنی ہے کسی شے کے ساتھ سختی کے ساتھ وابستہ ہوجانا۔ علقمہ سے مروی ہے کہ انہوں نے فظنوا انھم ملافوھا پڑھا ہے یعنی وہ اس میں جمع ہونے والے ہیں۔ الف کا معنی جمع کرنا ہے۔ ولم یجدوا عنھا مصرفا یعنی وہ نجات کی کوئی جگہ نہ پائیں گے کیونکہ وہ ہر جانب سے ان کا احاطہ کیے ہوئے ہوگی۔ قتبیٰ نے کہا : کوئی پھرنے کی جگہ نہ پائیں گے جس کی طرف وہ پھرجائیں بعض نے فرمایا : کوئی پناہ گاہ نہ پائیں گے جس کی طرف پناہ لیں۔ ان تمام الفاظ کا مفہوم ایک ہے۔ بعض علماء نے فرمایا : اس کا مطلب ہے بت اور مورتیاں آگ کو مشرکوں سے پھیرنے کی جگہ نہ پائیں گی۔

واتخذوا ایتی آیات سے مراد قرآن ہے۔ وما انذروا یعنی جو انہیں وعید سنائی گئی۔ ھزوا مزاق۔ مامصدر یہ ہے یعنی الانذار۔ بعض نے فرمایا : ما موصولہ ہے، یعنی انہوں نے قرآن اور جس وعید سے انہیں ڈرایا گیا اے مزاق بنایا۔ اس کا بیان سورة بقرہ میں گذر چکا ہے۔ بعض علماء نے فرمایا : یہ مکھن اور کھجور کے بارے میں ابوجہل کا قول ہے، اس نے کہا تھا : یہ زقوم ہے۔ بعض نے فرمایا : ان کا قرآن کے متعلق یہ کہنا ہے کہ جادو ہے، خیالات ہیں اور پہلے لوگوں کے قصے ہیں۔ اور انہوں نے نبی پاک ﷺ کو کہا : ما ھذا الا بشر مثلکم۔ یہ نہیں مگر تمہاری ممثل بشر اور انہوں نے کہا : لولا نزل ھذا القران علی رجل من القریتین عظیم۔ (الزخرف) ماذا اراد اللہ بھذا مثلا۔ (البقرہ : 26)

اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : ومن اظلم ممن ذکر بایت ربہ فاعرض عنھا یعنی کوئی اس سے اپنے نفس پر زیادہ ظلم کرنے والا نہیں جسے اس کے رب کی آیات سے نصیحت کی گئی پھر اس نے ان سے نصیحت حاصل کرنے میں کوتاہی کی اور ان کو قبول کرنے سے اعراض کیا۔ ونسی ما قدمت یدہ اپنے کفر اور گناہوں کو چھوڑ دیا اور اس سے توبہ نہ کی، یہاں سیان کا معنی ترک کرنا ہے۔ بعض نے فرمایا : اس کا معنی ہے اسے ببھول گیا جو اس نے اپنے لیے آگے بھیجا اور جو اس نے عذاب حاصل کیا۔ ان دونوں اقوال کا معنی قریب قریب ہے۔ انا جعلنا علی قلوبھم اکنۃ ان یفقھوہ وفی اذانھم وقراً یعنی ان کے کفر کے سبب ہم نے ان کے دلوں پر پردے ڈال دیے اور کانوں میں گرانی پیدا کردی، یعنی ہم نے روک دیا ایمان کو کہ ان کے دلوں اور کانوں میں داخل ہو۔ وان تدعھم الی الھدی۔ ھدی سے مراد ایمان ہے، یعنی اگر آپ انہیں ایمان کی طرف بلائیں : فلن یھتدوا اذا ابداً وہ پھر بھی ہدایت نہ پائیں گے۔ یہ آیت معین لوگوں کے متعلق نازل ہوئی۔ قدریہ کے قول کا اس سے رد ہوتا ہے۔ اس کا معنی سورة سبحان میں گزر چکا ہے۔

ضحاک، ربیع، شریک اور سفیان نے کہا کہ خوف سے مراد کوڑھ کا مرض ہے ان کے شہر میں کوڑھ کا مرض کسی کو لاحق نہیں ہوگا۔ اعمش نے کہا : اس کا معنی ہے کہ انہیں حبشیوں سے امن دیا جب کہ ان کے ساتھ ہاتھی بھی تھا۔ حضرت علی شیر خدا کی طرف ایک قول یہ منسوب ہے کہ اس کا معنی ہے خلافت ان میں رہے گی۔ ایک قول یہ کیا گیا : سفر کی محبت نے انہیں بادشاہوں سے غنی کردیا۔ اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے، لفظ عام ہے۔

Al-Qurtubi - Quraish 106:4