تفسیر القرطبی

Al-Qurtubi · 107. Al-Maa'un · Ayah 1

  1. اَرَءَیْتَ الَّذِیْ یُكَذِّبُ بِالدِّیْنِؕ﴿1﴾

    1. اَرَءَيْتَکیا تم نے دیکھا
    2. الَّذِيْوہ جو کہ
    3. يُكَذِّبُجھٹلاتا ہے
    4. بِالدِّيْنِروز جزا وسزا کو
Translation · Al-Qurtubi
بھلا تم نے اس شخص کو دیکھا جو (روز) جزا کو جھٹلاتا ہے
Tafseer · Al-Qurtubi

اس میں چھ مسائل ہیں :

شان نزول :

مسئلہ نمبر 1: اَرَءَيْتَ الَّذِيْ يُكَذِّبُ بِالدِّيْنِ ۔ یہاں دین سے مراد آخرت میں جزا اور حساب ہے، سورة فاتحہ میں یہ بات پہلے گزر چکی ہے۔ ارئیت میں دوسرے ہمزہ کو ثابت رکھا گیا ہے کیونکہ ارئیت، ریت نہیں پڑھا جاتا، لیکن ہمزہ استفہام نے دوسرے ہمزہ کو الف سے بدل کر تسہیل پیدا کی ہے۔ زجاج نے ذکر کیا ہے : اس کلام میں حذف ہے معنی ہے بتاؤ تو جو آدمی روز جزا کو جھٹلاتا ہے کیا وہ درست ہے یا غلطی پر ہے ؟ یہ آیت کس کے حق میں نازل ہوئی اس میں اختلاف ہے۔ ابو صالح نے حضرت ابن عباس سے روایت نقل کی ہے کہ یہ سورت عاص بن وائل سہمی کے حق میں نازل ہوئی، یہ کلبی اور مقاتل نے کہا۔ ضحاک نے ان سے یہی روایت نقل کی ہے کہ یہ سورت دو منافقوں کے حق میں نازل ہوئی۔ سدی نے کہا : یہ ولید بن مغیرہ کے حق میں نازل ہوئی۔ ایک قول یہ کیا گیا : یہ ابو جہل کے حق میں نازل ہوئی۔ ضحاک نے کہا : یہ عمرو بن عائذ کے حق میں نازل ہوئی۔ ابن جریج نے کہا : یہ حضرت ابو سفیان کے حق میں نازل ہوئی۔ وہ ہر ہفتہ اونٹ ذبح کیا کرتا تھا ایک یتیم نے اس سے کوئی چیز طلب کی تو ابو سفیان نے اسے اپنے ڈنڈے سے مارا تو اللہ تعالیٰ نے اس سورت کو نازل فرمایا۔

Al-Qurtubi - Al-Maa'un 107:1