تفسیر القرطبی
Al-Qurtubi · 107. Al-Maa'un · Ayah 2
فَذٰلِكَ الَّذِیْ یَدُعُّ الْیَتِیْمَۙ﴿2﴾
- فَذٰلِكَیہی ہے وہ
- الَّذِيْجو کہ
- يَدُعُّدھکے دیتا ہے
- الْيَتِيْمَیتیم کو
Translation · Al-Qurtubi
یہ وہی (بدبخت) ہے جو یتیم کو دھکے دیتا ہے
Tafseer · Al-Qurtubi
يَدُعُّ کا معنی دھکے دیتا ہے۔ جس طرح ارشاد فرمایا : یدعون الی نار جھنم دعا۔ (الطور) یہ بحث پہلے گزر چکی ہے۔
ضحاک نے حضرت ابن عباس سے روایت نقل کی ہے کہ معنی ہے وہ یتیم کو حق دینے کی بجائے اسے دھکے دیتا ہے۔ قتادہ نے کہا : اس کا معنی ہے وہ اس پر ظلم و زیادتی کرتا ہے معنی قریب قریب ہے۔ سورة النساء میں پہلے یہ بات گزر چکی ہے کہ وہ عورتوں اور چھوٹے بچوں کو وارثت میں سے کچھ بھی نہیں دیا کرتے تھے وہ کہتے تھے : مال اس کے لیے ج ائز ہے جو نیزے چلاتا ہے اور تلوار سے وار کرتا ہے نبی کریم سے مروی ہے : من ضم یتیما من المسلمین حتی یستغنی فقد وجب لہ الجنۃ۔
جس نے کسی یتیم کو اپنے ساتھ ملایا یہاں تک کہ وہ غنی ہوگ گیا تو اس کے لیے جنت واجب ہوگئی۔ یہ معنی کئی مواقع پر گزر چکا ہے۔