تفسیر القرطبی
Al-Qurtubi · 107. Al-Maa'un · Ayah 3
وَ لَا یَحُضُّ عَلٰى طَعَامِ الْمِسْكِیْنِؕ﴿3﴾
- وَلَااور نہیں
- يَحُضُّرغبت دلاتا
- عَلٰي طَعَامِکھانے پر
- الْمِسْكِيْنِمسکین
بخل کی وجہ سے مسکین کو نہ دینا قابل مذمت ہے :
مسئلہ نمبر 2: وَلَا يَحُضُّ عَلٰي طَعَامِ الْمِسْكِيْنِ ۔ وہ بخل اور جزا کو جھٹلانے کی وجہ سے مسکین کو کھانا کھلانے کا حکم نہیں دیتا یہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کی طرح ہے : ولا یحض علی طعام المسکین۔ (الحاقہ) یہ بحث پہلے گزر چکی ہے۔ یہ مذمت عام نہیں کہ یہ اسے بھی شامل ہو جس نے عاجز ہوتے ہوئے اسے ترک کیا ہو بلکہ وہ تو بخل کرتے ہیں اور اپنے بارے میں عذر خواہی کرتے ہیں اور کہتے ہیں : انطعم من لو یشاء اللہ اطعمہ۔ (یس) کیا ہم اسے کھلائیں اگر اللہ تعالیٰ چاہتا تو انہیں کھلاتا۔ ان کے بارے میں یہ آیت نازل ہوئی اور مذمت بھی انہیں کی طرف متوجہ ہوئی۔ کلام کا معنی یہ بنے گا اگر قادر ہوں تو ایسا نہیں کرتے اگر تنگ دست ہوں تو برانگیختہ نہیں کرتے۔