Al-Qurtubi - Al-Hajj : 20
یُصْهَرُ بِهٖ مَا فِیْ بُطُوْنِهِمْ وَ الْجُلُوْدُؕ
يُصْهَرُ : پگھل جائیگا بِهٖ : اس سے مَا : جو فِيْ بُطُوْنِهِمْ : ان کے پیٹوں میں وَالْجُلُوْدُ : اور جلدیں (کھالیں)
اس سے ان کے پیٹ میں اندر کی چیزیں اور کھالیں گل جائیں گی
یُصْھَرُ (اس سے پگھل جائے گا) پگھلا دیا جائیگا۔ بِہٖ (اس گرم پانی کے ساتھ) مَا فِیْ بُطُوْنِھِمْ وَالْجُلُوْدُ (جو کچھ کہ ان کے پیٹوں اور چمڑوں میں ہوگا) یعنی وہ پانی ان کی انتڑیاں اور دیگر اندرونی اجزاء کو پگھلا ڈاے لگا۔ جیسا کہ ان کے چمڑے پگھل جائیں گے۔ پس وہ پانی ظاہر اور اندرون موثر ہوگا۔
Top