تفسیر القرطبی
Al-Qurtubi · 57. Al-Hadid · Ayah 17
اِعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ یُحْیِ الْاَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا١ؕ قَدْ بَیَّنَّا لَكُمُ الْاٰیٰتِ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُوْنَ﴿17﴾
- اِعْلَمُوْٓاجان لو
- اَنَّ اللّٰهَبیشک اللہ تعالیٰ
- يُحْيِ الْاَرْضَزندہ کرتا ہے زمین کو
- بَعْدَ مَوْتِهَا ۭاس کی موت کے بعد
- قَدْ بَيَّنَّاتحقیق بیان کیں ہم نے
- لَكُمُتمہارے لیے
- الْاٰيٰتِآیات
- لَعَلَّكُمْتاکہ تم
- تَعْقِلُوْنَتم عقل سے کام لو
Translation · Al-Qurtubi
جان رکھو کہ خدا ہی زمین کو اس کے مرنے کے بعد زندہ کرتا ہے ہم نے اپنی نشانیاں تم سے کھول کھول کر بیان کردی ہیں تاکہ تم سمجھو
Tafseer · Al-Qurtubi
اعلموا ان اللہ یحی الارض بعد موتھا بنجرزمین کو بارش کے ساتھ اس کے مردہ ہونے کے بعد زندہ کرتا ہے۔ صالح مری نے کہا : دلوں کی سختی کے بعد ان کو نرم کردیتا ہے۔ جعفر بن محمد نے کہا : ظلم کے بعد عدل کے ساتھ زندہ کرتا ہے۔ ایک قول یہ کیا گیا ہے : کافر کو ایمان کی طرف ہدایت دے کر زندہ کرتا ہے جب کہ کفر اور گمراہی کے ساتھ اسے مارتا ہے۔ ایک قول یہ کیا گیا ہے : اسی طرح اللہ تعالیٰ امتوں میں سے مردوں کو زندہ کرتا ہے ان میں سے جو خشوع والے دل ہیں اور سخت دل ہیں ان میں فرق کرتا ہے۔
قدبیننا لکم الایت لعلکم تعقلون۔ زمین کے مردہ ہونے کے بعد انہیں زندہ کرنا اللہ تعالیٰ کی قدرت پر دلیل ہے کہ وہی مردوں کو زندہ کرتا ہے۔