تفسیر القرطبی
Al-Qurtubi · 58. Al-Mujaadila · Ayah 9
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِذَا تَنَاجَیْتُمْ فَلَا تَتَنَاجَوْا بِالْاِثْمِ وَ الْعُدْوَانِ وَ مَعْصِیَتِ الرَّسُوْلِ وَ تَنَاجَوْا بِالْبِرِّ وَ التَّقْوٰى١ؕ وَ اتَّقُوا اللّٰهَ الَّذِیْۤ اِلَیْهِ تُحْشَرُوْنَ﴿9﴾
- يٰٓاَيُّهَااے
- الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓاایمان والو
- اِذَاجب
- تَنَاجَيْتُمْتم باہم سرگوشی کرو
- فَلَا تَتَنَاجَوْاتو سرگوشی نہ کرو
- بِالْاِثْمِگناہ کی
- وَالْعُدْوَانِاور سرکشی
- وَمَعْصِيَتِاور نافرمانی
- الرَّسُوْلِرسول
- وَتَنَاجَوْااور سرگوشی کرو
- بِالْبِرِّنیکی میں
- وَالتَّقْوٰى ۭاور پرہیزگاری
- وَاتَّقُوا اللّٰهَاور اللہ سے ڈرو
- الَّذِيْٓوہ جو
- اِلَيْهِاس کی طرف، پاس
- تُحْشَرُوْنَتم جمع کئے جاؤگے
Translation · Al-Qurtubi
مومنو ! جب تم آپس میں سرگوشیاں کرنے لگو تو گناہ اور زیادتی اور پیغمبر کی نافرمانی کی باتیں نہ کرنا بلکہ نیکو کاری اور پرہیزگاری کی باتیں کرنا اور خدا سے جس کے سامنے جمع کئے جاؤ گے ڈرتے رہنا۔
Tafseer · Al-Qurtubi
یا یھا الذین امنوا اذا تنا جیتم مومنوں کو اس سے منع کیا کہ وہ منافقوں اور یہودیوں کی طرح باہم سرگوشیاں نہ کریں تو فرمایا : اے مومنوچ جب تم رازی داری سے بات کرو فلاتتنا جوا بالاثم والعدوان و معصیت الرسول و تنا جوا یہ عام قرأت ہے یحییٰ بنت و ثاب، عاصم اور رویس نے یعقوب سے فلاتنتجوا، اتجاء سے پڑھا ہے۔ وتنا جوا بالبر برسے مراد اطاعت ہے۔ والتقویٰ اللہ تعالیٰ نے جس سے بچنے کا حکم دیا ہے اس سے بچنے کی بات کریں۔ ایک قول یہ کیا گیا ہے، خطاب منافقوں کو ہے مراد ہوگا اے وہ لوگوچ جو اپنے گمان کے مطابق مومن ہیں (1) ایک قول یہ کیا گیا ہے : اے حضرت موسیٰ (علیہ السلام) پر ایمان لانے والو ! واثقوا اللہ الذی الیہ تحشرون۔ یعنی آخرت میں تمہیں جس کی بارگاہ میں جمع کیا جائے گا اس اللہ سے ڈرو۔