تفسیر القرطبی
Al-Qurtubi · 59. Al-Hashr · Ayah 11
اَلَمْ تَرَ اِلَى الَّذِیْنَ نَافَقُوْا یَقُوْلُوْنَ لِاِخْوَانِهِمُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْ اَهْلِ الْكِتٰبِ لَئِنْ اُخْرِجْتُمْ لَنَخْرُجَنَّ مَعَكُمْ وَ لَا نُطِیْعُ فِیْكُمْ اَحَدًا اَبَدًا١ۙ وَّ اِنْ قُوْتِلْتُمْ لَنَنْصُرَنَّكُمْ١ؕ وَ اللّٰهُ یَشْهَدُ اِنَّهُمْ لَكٰذِبُوْنَ﴿11﴾
- اَلَمْکیا نہیں
- تَرَآپ نے دیکھا
- اِلَىطرف، کو
- الَّذِيْنَوہ لوگ جنہوں نے
- نَافَقُوْانفاق کیا، منافق
- يَقُوْلُوْنَوہ کہتے ہیں
- لِاِخْوَانِهِمُاپنے بھائیوں کو
- الَّذِيْنَجن لوگوں نے
- كَفَرُوْاکفر کیا، کافر
- مِنْسے
- اَهْلِ الْكِتٰبِاہل کتاب
- لَئِنْالبتہ اگر
- اُخْرِجْتُمْتم نکالے گئے
- لَنَخْرُجَنَّتو ہم ضرور نکل جائیں گے
- مَعَكُمْتمہارے ساتھ
- وَلَا نُطِيْعُاور نہ مانیں گے
- فِيْكُمْتمہارے بارے میں
- اَحَدًاکسی کا
- اَبَدًا ۙکبھی
- وَّاِنْاور اگر
- قُوْتِلْتُمْتم سے لڑائی ہوئی
- لَنَنْصُرَنَّكُمْ ۭتوہم ضرور تمہاری مدد کریں گے
- وَاللّٰهُاور اللہ
- يَشْهَدُگواہی دیتا ہے
- اِنَّهُمْبیشک یہ
- لَكٰذِبُوْنَالبتہ جھوٹے ہیں
Translation · Al-Qurtubi
کیا تم نے ان منافقوں کو نہیں دیکھا جو اپنے کافر بھائیوں سے جو اہل کتاب ہیں کہا کرتے ہیں کہ اگر تم جلا وطن کئے گئے تو ہم بھی تمہارے ساتھ نکل چلیں گے اور تمہارے بارے میں کبھی کسی کا کہا نہ مانیں گے اور اگر تم سے جنگ ہوئی تو تمہاری مدد کریں گے۔ مگر خدا ظاہر کئے دیتا ہے کہ یہ جھوٹے ہیں۔
Tafseer · Al-Qurtubi
تفسیر
منافقوں نے یہودیوں کے ساتھ مدد کا جو وعدہ کیا اس سے یہودیوں کے دھوکہ کھانے پر تعجب کا اظہار کیا جا رہا ہے کیونکہ یہ منافق نہ کسی دین پر اعتقاد رکھتے ہیں اور نہ ہی کسی کتاب پر اعتقاد رکھتے ہیں ان منافقین میں سے عبد اللہ بن ابی سلول، عبد اللہ بن نبتل اور رفاعہ بن زید تھے۔ ایک قول یہ کیا گیا ہے : رافعہ بن تابوت اور اوس بن قیظی تھے۔ وہ انصار میں سے تھے لیکن انہوں نے منافقت کی اور بنو قریظہ اور بنو نضیر کے یہودیوں سے کہا : ……۔ ایک قول یہ کیا گیا ہے : یہ قول بنو نضیر نے بنو قریظہ سے کیا تھا۔ اور ولا نطیع فیکم احدا ابدا میں احد سے مراد حضرت محمد ﷺ کی ذات ہے یعنی ہم تمہارے ساتھ جنگ کرنے میں اس کی اطاعت نہیں کریں گے۔ اس میں علم غیب کی جہت سے نبی کریم ﷺ کی نبوت کی صحت پر دلیل موجود ہے کیونکہ یہودیوں کو نکالا گیا اور منافقین نہ نکلے ان کے ساتھ جنگ کی گئی اور منافقین نے ان کی مدد نہ کی۔ جس طرح اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : ……اللہ تعالیٰ گواہی دیتا ہے کہ وہ اپنے قول و فعل میں جھوٹے ہیں۔