تفسیر القرطبی

Al-Qurtubi · 60. Al-Mumtahana · Ayah 3

  1. لَنْ تَنْفَعَكُمْ اَرْحَامُكُمْ وَ لَاۤ اَوْلَادُكُمْ١ۛۚ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ١ۛۚ یَفْصِلُ بَیْنَكُمْ١ؕ وَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ﴿3﴾

    1. لَنُْہرگز نہ
    2. تَنْفَعَكُمْتمہیں نفع دیں گے
    3. اَرْحَامُكُمْتمہارے رشتے
    4. وَلَآاور نہ
    5. اَوْلَادُكُمْ ڔتمہاری اولاد
    6. يَوْمَ الْقِيٰمَةِ ڔقیامت کے دن
    7. يَفْصِلُوہ (اللہ) فیصلہ کردے گا
    8. بَيْنَكُمْ ۭتمہارے درمیان
    9. وَاللّٰهُاور اللہ
    10. بِمَا تَعْمَلُوْنَجو تم کرتے ہو
    11. بَصِيْرٌدیکھتا ہے
Translation · Al-Qurtubi
قیامت کے دن نہ تمہارے رشتے ناتے کام آئیں گے اور نہ اولاد۔ (قیامت کے روز) وہی تم میں فیصلہ کرے گا اور جو کچھ تم کرتے ہو خدا اس کو دیکھتا ہے
Tafseer · Al-Qurtubi
آیت 3 تفسیر لن تنفعکم ارحامک جب حضرت حاطب نے معذرت پیش کی کہ ان کی قریش مکہ کے ہاں اولاد اور رشتہ دار ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے واضح فرمایا کہ اہل اور اولاد قیامت کے روز کچھ نفع نہ دیں گے اگر اس وجہ سے اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کی گئی۔ …… وہ مومنوں کی جنت میں اور کافروں کو آگ میں داخل فرمائے گا۔ یفصل میں سات قرائیتیں ہیں۔ عاسم نییفصل قراءت کی ہے۔ حمزہ اور کسائی نے اسے یفصل پڑھا ہے۔ طلحہ اور نخفی نے نفصل قراءت کی ہے۔ علقمہ سے نفصل مروی ہے۔ قتادہ او بو حیوہ نے یفصل قرا ئت کی ہے۔ یہ افصل سے مضارع کا صیغہ ہے۔ باقی قراء نے یفسل قرات کی ہے ؛ ابو عبیدہ نے اسے ہی پسند کیا ہے۔ جس نے اسے تختیف کے ساتھ پڑھا ہے وہ ان آیات کی وجہ سے قراء کرتے ہیں۔ وھو خیر الفصلین۔ (الانعام) ……(الدخان :40) جس نے اسے مشدد پڑھا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ اس فعل میں زیادہ واضح ہے جو کثیر، مکرر اور متعدد ہے۔ جس نے اسے مجہول کا صیغہ پڑھا ہے تو اس کی وجہ یہ ہے کہ فاعل معروف و مشہور ہے۔ اور جو اسے معروف کا صیغہ پڑھتا ہے تو وہ ضمیر کو اللہ تعالیٰ کی طرف لوٹاتا ہے۔ جو اسے جمع متکلم کا صیغہ پڑھتا ہے تو وہ تعظیم کی بنا پر ایسا کرتا ہے۔……۔ جو کچھ تم کرتے ہو اللہ تعالیٰ اسے دیکھ رہا ہے۔