تفسیر القرطبی

Al-Qurtubi · 72. Al-Jinn · Ayah 20

  1. قُلْ اِنَّمَاۤ اَدْعُوْا رَبِّیْ وَ لَاۤ اُشْرِكُ بِهٖۤ اَحَدًا﴿20﴾

    1. قُلْفرمادیں
    2. اِنَّمَآاسکے سوا نہیں
    3. اَدْعُوْا رَبِّيْصرف میں اپنے رب کی عبادت کرتا ہوں
    4. وَلَآاور نہیں
    5. اُشْرِكُمیں شریک کرتا
    6. بِهٖٓاسکے ساتھ
    7. اَحَدًاکسی کو
Translation · Al-Qurtubi
کہہ دو کہ میں تو اپنے پروردگار ہی کی عبادت کرتا ہوں اور کسی کو اس کا شریک نہیں بناتا
Tafseer · Al-Qurtubi
قل انما ادعواربی، رسول اللہ ﷺ نے کہا، میں اپنے رب کی عبادت کرتا ہوں اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہراتا اکثر قراء نے یہاں قال کی قرات کی ہے جب کہ حمزہ اور عاصم نے قل امر کا صیغہ پڑھا ہے اس کے نزول کا سبب یہ ہے کہ قریش کے کفار نے آپ کو کہا تم بہت بڑی بات لاتے ہو، ہم نے تمام لوگوں سے دشمنی مول لے لی ہے اس سے باز آجاؤ ہم تمہیں پناہ دیتے ہیں۔