تفسیر القرطبی
Al-Qurtubi · 72. Al-Jinn · Ayah 21
قُلْ اِنِّیْ لَاۤ اَمْلِكُ لَكُمْ ضَرًّا وَّ لَا رَشَدًا﴿21﴾
- قُلْ اِنِّىْفرمادیں بیشک میں
- لَآ اَمْلِكُاختیار نہیں رکھتا
- لَكُمْتمہارے لئے
- ضَرًّاکسی ضرر
- وَّلَا رَشَدًااور نہ کسی بھلائی
Translation · Al-Qurtubi
(یہ بھی) کہہ دو کہ میں تمہارے حق میں نقصان اور نفع کا کچھ اختیار نہیں رکھتا
Tafseer · Al-Qurtubi
قل انی لا املک لکم ضرا ولارشدا۔ فرمادیجئے میں اس پر قادر نہیں کہ میں تم سے مصیبت کو دور کردوں اور نہ اس پر قادر ہوں کہ تمہارے لیے بھلائی لاؤں ایک قول یہ کیا گیا ہے، ضرا سے مراد کفر اور رشدا سے مراد ہدایت ہے یعنی میرے ذمہ تبلیغ کرنا ہے ایک قول یہ کیا گیا، ضر سے مراد عذاب اور رشد سے مراد نعمت ہے یہ بعینہ پہلا معنی ہے ایک قول یہ کیا گیا ہے کہ ضر سے مراد موت اور رشد سے مراد زندگی ہے۔