تفسیر القرطبی

Al-Qurtubi · 72. Al-Jinn · Ayah 24

  1. حَتّٰۤى اِذَا رَاَوْا مَا یُوْعَدُوْنَ فَسَیَعْلَمُوْنَ مَنْ اَضْعَفُ نَاصِرًا وَّ اَقَلُّ عَدَدًا﴿24﴾

    1. حَتّىٰٓیہاں تک کہ
    2. اِذَا رَاَوْاجب وہ دیکھیں گے
    3. مَا يُوْعَدُوْنَجو انہیں وعدہ دیاجاتا ہے
    4. فَسَيَعْلَمُوْنَتو وہ عنقریب جان لیں گے
    5. مَنْکس
    6. اَضْعَفُکمزور تر
    7. نَاصِرًامددگار
    8. وَّاَقَلُّاور کم تر
    9. عَدَدًاتعداد میں
Translation · Al-Qurtubi
یہاں تک کہ جب یہ لوگ وہ (دن) دیکھ لیں گے جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے تب انکو معلوم ہوجائے گا کہ مددگار کس کے کمزور ہیں اور شمار کن کا تھوڑا ہے
Tafseer · Al-Qurtubi
اللہ تعالیٰ کا فرمان : حتی اذا روا مایوعدون۔ یہاں تک کہ جب وہ اس آخرت کے عذاب کو دیکھیں گے جن کی انہیں دھمکی دی گئی ہے یا وہ دنیا کے عذاب کو دیکھیں گے جس کی انہیں دھمکی دی گئی ہے وہ بدر کے میدان میں ان کا قتل ہے اس وقت تمہیں معلوم ہوجائے گا کہ کون مددگاروں کے اعتبار سے کمزور ہے وہ یا مومن اور کس کی تعداد کم ہے، واقل عددا یہ معطوف ہے۔