تفسیر القرطبی
Al-Qurtubi · 72. Al-Jinn · Ayah 25
قُلْ اِنْ اَدْرِیْۤ اَقَرِیْبٌ مَّا تُوْعَدُوْنَ اَمْ یَجْعَلُ لَهٗ رَبِّیْۤ اَمَدًا﴿25﴾
- قُلْفرمادیں
- اِنْ اَدْرِيْٓنہیں میں جانتا
- اَقَرِيْبٌآیا قریب ہے
- مَّا تُوْعَدُوْنَجو تمہیں وعدہ دیاجاتا ہے
- اَمْیا
- يَجْعَلُکردے گا
- لَهٗاسکے لئے
- رَبِّيْٓمیرا رب
- اَمَدًامدت
Translation · Al-Qurtubi
کہہ دو کہ جس (دن) کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے میں نہیں جانتا کہ وہ (عن) قریب (آنیوالا ہے) یا میرے پروردگار نے اس کی مدت دراز کردی ہے
Tafseer · Al-Qurtubi
قل ان ادری اقریب ماتوعدون۔ اس سے مراد قیامت کا واقع ہونا ہے ایک قول یہ کیا گیا ہے اس سے مراد دنیا کا عذاب ہے یعنی میں نہیں جانتا کیونکہ ان، لا، یاما، کے معنی میں ہے یعنی اللہ تعالیٰ کی ذات کے سوا عذاب کے نازل ہونے کا وقت اور قیامت کے برپا ہونے کا وقت کوئی نہیں جانتا۔ وہ وقت غیب ہے میں اتنا ہی غیب جانتا ہوں جو اللہ تعالیٰ مجھے بتاتا ہے۔ مایوعدون میں جو ما ہے اس کے بارے میں یہ جائز ہے کہ وہ اپنے فعل کے ساتھ مل کر مصدر ہو اور یہ بھی جائز ہے کہ وہ الذی کے معنی میں ہوتوضمیر عائد کو مقدر ماناجائے گا اور امدا کا معنی انتہا اور مدت ہے عام قراء نے ربی کی یاء کو ساکن پڑھا ہے حرم کے دونوں قاریوں اور ابوعمرو نے فتحہ کے ساتھ اسے پڑھا ہے۔