تفسیر القرطبی
Al-Qurtubi · 74. Al-Muddaththir · Ayah 14
وَّ مَهَّدْتُّ لَهٗ تَمْهِیْدًاۙ﴿14﴾
- وَّمَهَّدْتُّاور بچھایا (مہیا کیا)
- لَهٗاس کے لئے
- تَمْهِيْدًابچھونا (سامان)
Translation · Al-Qurtubi
اور اسے ہر طرح کے سامان میں وسعت دی
Tafseer · Al-Qurtubi
ومھدت لہ تمھیدا۔ میں نے اسے زندگی میں فراخی عطا کی یہاں تک کہ وہ اپنے شہر میں ہی مطمئن، خوشحال قیام کرتا تھا، اس کی رائے سے فائدہ اٹھایا جاتا، عربوں کے ہاں تمہید کا معنی ہے تیار کرنا، بچھانا، اسی سے بچے کا پنگھوڑہ ہے۔ حضرت ابن عباس نے فرمایا اس کا معنی ہے میں نے اسے یمن اور شام میں وسعت عطاکی ہے، یہی مجاہد کا قول بھی ہے۔ مجاہد سے یہ بھی قول مروی ہے کہ اس کا مال اوپر نیچے پڑا ہے جس طرح بستر کو نیچے بچھایا جاتا ہے۔