تفسیر القرطبی

Al-Qurtubi · 74. Al-Muddaththir · Ayah 38

  1. كُلُّ نَفْسٍۭ بِمَا كَسَبَتْ رَهِیْنَةٌۙ﴿38﴾

    1. كُلُّ نَفْسٍۢہر شخص
    2. بِمَااس کے بدلے جو
    3. كَسَبَتْاس نے کمایا (اعمال)
    4. رَهِيْنَةٌگروی
Translation · Al-Qurtubi
ہر شخص اپنے اعمال کے بدلے گرو ہے
Tafseer · Al-Qurtubi
کل نفس بما کسبت رھینہ۔ ہر نفس اپنی کمائی کے بدلہ میں رھن رکھا گیا ہے، اور اپنے عمل کے بدلے میں ماخوذ ہے، یا تو اس کا عمل اس سے چھٹکارا دلائے گا، یا اسے ہلاک کرے گا، رھینہ، رھین کی مونث ہے کیونکہ نفس مونث ہے کیونکہ اس کی صفت کا قصد کیا جاتا تورھین ہوگا۔ کیونکہ فعیل کا وزن جب اسم مفعول کا معنی دے تو اس میں مذکر اور مونث برابر ہوتے ہیں بلکہ یہ رہن کے معنی میں اسم ہے، جس طرح شتیبہ، شتم کے معنی میں ہے گویا کلام یوں کی گئی ہے کل نفس بماکسبت رھین۔ اس معنی میں حماسہ کا شعر ہے۔ ابعدالذی بالنعف نعف کو یکب، رھینہ رمس ذی تراب وجندل۔ گویا رھین، رمیس کہا، معنی یہ ہوگا ہر نفس اللہ تعالیٰ کے ہاں اپنے اعمال کے بدلہ میں رہن رکھا گیا ہے اسے آزادی نہیں۔