تفسیر القرطبی
Al-Qurtubi · 74. Al-Muddaththir · Ayah 53
كَلَّا١ؕ بَلْ لَّا یَخَافُوْنَ الْاٰخِرَةَؕ﴿53﴾
- كَلَّا ۭہرگز نہیں
- بَلْبلکہ
- لَّا يَخَافُوْنَوہ نہیں ڈرتے
- الْاٰخِرَةَآخرت
Translation · Al-Qurtubi
ایسا ہرگز نہیں ہوگا حقیقت یہ ہے کہ انکو آخرت کا خوف ہی نہیں
Tafseer · Al-Qurtubi
کلا، بل یخافون الاخرۃ۔ ایساہرگز نہیں، ایک قول یہ کیا گیا، اس کا معنی حقا ہے یعنی یقینا ایسا ہے، جب کہ پہلا معنی زیادہ عمدہ ہے کیونکہ اس میں ان کے قول کا رد ہے، یعنی جن کی وہ تمنا کرتے ہیں میں انہیں عطا نہیں کروں گا کیونکہ وہ آخرت سے نہیں ڈرتے، اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ دنیا کی وجہ سے دھوکہ میں مبتلا ہیں۔ سعید بن جبیرہ نے صحفا منشرہ۔ پڑھا ہے جہاں تک کہ حاء کو ساکن پڑھنے کا تعلق ہے تو اس میں تخفیف ہے جہاں تک نون کو ساکن پڑھنے کا تعلق ہے تو یہ شاذ ہے یہ جملہ کہا جاتا ہے، نشرت الثوب وشبھہ، انشرت کے الفاظ نہیں کہے جاتے، یہ بھی جائز ہے کہ صحیفہ کو میت کے ساتھ تشبیہ دی گئی ہو گویا وہ لپیٹ دینے کی صورت میں مردہ ہے اور جب اسے پھیلایا گیا تو وہ زندہ ہوگیا، یہ جملہ بھی بولا گیا، انشر اللہ المیت۔ جس طرح میت کو زندہ کرنے کو کپڑا پھیلانے سے تشبیہ دی گئی اس بارے میں یہ جملہ بھی بولا گیا، نشرا للہ المیت پس یہ بھی اس میں ایک لغت ہے۔