تفسیر القرطبی

Al-Qurtubi · 75. Al-Qiyaama · Ayah 11

  1. كَلَّا لَا وَزَرَؕ﴿11﴾

    1. كَلَّاہرگز نہیں
    2. لَا وَزَرَنہیں کوئی بچاؤ
Translation · Al-Qurtubi
بیشک کہیں پناہ نہیں
Tafseer · Al-Qurtubi
کلالاوزر۔ یعنی کوئی جائے فرار نہیں، کلاکالفظ رد کرنے کے لیے ہے، یہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے انسان کے قول کی حکایت نہیں پھر اس رد کرنے کی وضاحت کی، یعنی جہنم سے بچنے کی کوئی پناہ گاہ نہیں، حضرت ابن مسعود کہا کرتے تھے، معنی ہے کوئی قلعہ نہیں، حضرت حسن بصری کہا کرتے تھے کوئی پہاڑ نہیں، حضرت ابن عباس کہا کرتے تھے کوئی پناہ گاہ نہیں حضرت ابن جبیر کہا کرتے تھے کوئی پناہ گاہ اور بچنے کی جگہ نہیں، سب کا معنی اور مفہوم ایک ہی ہے، لغت میں وزر سے مراد وہ چیز ہے جس کی پناہ لی جائے جیسے قلعہ، پہاڑ وغیرہ۔ شاعر نے کہا، لعمری ماللفتی من وزر، من الموت یدرکہ والکبر۔ میری زندگی کی قسم، نوجوان کے لیے موت اور بڑھاپے سے کوئی بچنے کی صورت نہیں وہ ضرور اسے پہنچ کررہے گی۔ سدی نے کہا، دنیا میں جب وہ خوف زدہ ہوتے تو وہ پہاڑوں میں پناہ لیا کرتے تھے تو اللہ تعالیٰ نے انہیں فرمایا، کوئی پناہ گاہ نہیں جو اس روز تمہیں مجھ سے بچ اس کے۔ طرفہ نے کہا : ولقد تعلم بکر اتنا، فاضلوا الرای وفی الروع وزر۔ بنوبکر جانتے ہیں کہ ہم اچھی رائے والے اور جنگ میں جائے پناہ ہوتے ہیں۔