تفسیر القرطبی
Al-Qurtubi · 75. Al-Qiyaama · Ayah 12
اِلٰى رَبِّكَ یَوْمَئِذِ اِ۟لْمُسْتَقَرُّؕ﴿12﴾
- اِلٰىطرف
- رَبِّكَتیرا رب
- يَوْمَئِذِۨآج کے دن
- الْمُسْتَقَرُّٹھکانا
Translation · Al-Qurtubi
اس روز پروردگار ہی کے پاس ٹھکانہ ہے
Tafseer · Al-Qurtubi
الی ربک یومئذ المستقر۔ مستقر کا معنی منتہی ہے، یہ قتادہ کا قول ہے اس کی مثل اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے، وان الی ربک المنتھی، النجم) اس کی انتہاء تیرے رب کے پاس ہے، حضرت ابن مسعود نے فرمایا، اس کا معنی ہے تیرے رب کی طرف لوٹنا ہے ایک قول یہ کیا گیا ہے آخرت میں قرارگاہ وہ ہوگی جہاں اللہ تعالیٰ اسے ٹھہرائے گا کیونکہ اللہ تعالیٰ کی ذات ہی ان کے درمیان فیصلہ کرنے والی ہے ایک قول یہ کیا گیا ہے، کلا یہ انسان کے قول کی حکایت ہے جو وہ اپنے بارے میں کہے گا جب وہ جان لے گا کہ اس کے لیے کوئی فرار کی جگہ نہیں تو وہ اس وقت اپنے آپ سے یہ کہے گا، کلا لاوزر۔ الی ربک یومئذ المستقر۔