تفسیر القرطبی
Al-Qurtubi · 75. Al-Qiyaama · Ayah 13
یُنَبَّؤُا الْاِنْسَانُ یَوْمَئِذٍۭ بِمَا قَدَّمَ وَ اَخَّرَؕ﴿13﴾
- يُنَبَّؤُاوہ جتلادیا جائے گا
- الْاِنْسَانُانسان
- يَوْمَئِذٍۢآج کے دن
- بِمَا قَدَّمَوہ جو اس نے آگے بھیجا
- وَاَخَّرَاور اس نے پیچھے چھوڑا
Translation · Al-Qurtubi
اس دن انسان کو جو عمل اس نے آگے بھیجے اور جو پیچھے چھوڑے ہونگے سب بتادئیے جائیں گے
Tafseer · Al-Qurtubi
ینبئوالانسان یومئذ بماقدم واخر۔ انسان نیک ہو یا بدا سے بتایاجائے گا جو اس نے برایا اچھا عمل آگے بھیجا اچھی یابری سنت پیچھے چھوڑی جس پر بعد میں عمل کیا جاتا رہا حضرت ابن عباس اور حضرت ابن مسعود نے یہ کہا منصور نے مجاہد سے روایت کی ہے کہ اس کے پہلے اور آخری عمل کے بارے میں اس سے پوچھا جائے گا، یہ امام نخعی کا نقطہ نظر ہے۔ حضرت ابن عباس نے یہ بھی فرمایا، اس نے معصیت میں سے جو چیز آگے بھیجی اور اطاعت میں سے جو پیچھے چھوڑی، یہ قتادہ کا بھی قول ہے۔ ابن زید نے کہا، بماقدم سے مراد اس کے وہ اموال ہیں جو اس نے اپنے لیے خرچ کیے اور اخر سے مراد وہ مال ہے جو اس نے وارثوں کے لیے پیچھے چھوڑا، ضحاک نے کہا، اس نے جو فرائض آگے بھیجے اور اجن فرائض کو موخر کیا اس بارے میں اسے آگاہ کیا جائے، قشیر نے کہا، یہ اطلاع اس وقت دی جائے گی، جب قیامت کے روز اس کے اعمال کو لے جائیں گے یہ بھی جائز ہے کہ اطلاع موت کے وقت ہو۔
میں کہتا ہوں : پہلی تعبیر زیادہ بہتر ہے کیونکہ ابن ماجہ نے زہری سے مروی حدیث ذکر کی ہے کہ ابوعبداللہ نے حضرت ابوہریرہ سے حدیث روایت کی کہ رسول اللہ نے ارشاد فرمایا، مومن کو اس کی موت کے بعد بھی جو اعمال اور نیکیاں پہنچتی رہتی ہیں وہ ایسا علم ہے جس کی اس نے تعلیم دی اور اسے عام کیا، وہ نیک بچہ جسے وہ پیچھے چھوڑ کر آیا ایسا قرآن حکیم کا نسخہ ہے جسے وہ پیچھے چھوڑ کر آیا ایسی مسجد جس کو اس نے بنایا، ایسا مسافرخانہ جسے اس نے تعمیر کروایا، ایسی نہر جو اس نے جاری کی، ایسا صدقہ جو اس نے اپنے مال میں سے صحت اور زندگی میں نکالا تھا یہ اعمال اسے موت کے بعد بھی پہنچتے رہیں گے۔ ابونعیم نے اس معنی کی حدیث قتادہ سے انہوں نے حضرت انس بن مالک سے نقل کی ہے رسول اللہ نے ارشاد فرمایا، سات اعمال ایسے ہیں جس کا اجر بندے کو اس کی موت کے بعد بھی پہنچتا رہتا ہے جب کہ وہ اپنی قبر میں ہوتا ہے جس نے کسی کو علم سکھایا جس نے کوئی نہر جاری کی، کوئی کنواں کھودا، کوئی کھجور لگائی، کوئی مسجد بنائی، مصحف قرآن کسی کو ورثہ کے طور پر دیا ایسا بچہ چھوڑا جو اس کے حق میں مغفرت طلب کرتا ہے۔ حدیث طیبہ کے الفاظ بعد موتہ وھو فی قبرہ اس کی موت کے بعد جب وہ قبر میں ہوتا ہے یہ اس بارے میں واضح ہے کہ یہ موت کے وقت اطلاع نہیں دی جاتی ان سب کے بارے میں اس وقت اطلاع دی جاتی ہے جب اس کے اعمال کا وزن کیا جارہا ہوتا ہے، اگرچہ قبر میں اسے ان چیزوں کی بشارت دی جاسکتی ہے، اس معنی ومفہوم پر اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان دلالت کرتا ہے، ولیحملن اثقالھم واثقالا مع اثقالھم۔ العنکبوت 13) اور وہ ضرور اٹھائیں جائیں گے اپنے بوجھ اور دوسرے کے کئی بوجھ، اپنے گناہوں کے بوجھ کے ساتھ۔ ومن اوزارالذین یضلونھم بغیر علم۔ النحل 25) اور ان لوگوں کے بوجھ بھی اٹھائیں گے جنہیں وہ گمراہ کرتے رہتے تھے جہالت سے، یہ آخرت میں اعمال کا وزن ہونے کے بعد ہوگا۔
صحیح میں ہے جس نے اسلام میں کوئی اچھی سنت جاری کی تو اس کے لیے اپنا اجر اور اس کے بعد جو اس پر عمل کریں گے ان کا اجر بھی ہوگا جب کہ عمل کرنے والوں کے اجر میں کوئی کمی نہ ہوگی، جس نے اسلام میں کوئی طریقہ برا شروع کیا تو اس پر اس کا اپنا بوجھ ہوگا اور اس کے بعد جو اس پر عمل کریں گے ان کا بوجھ ہوگا جبکہ عمل کرنے والوں کے بوجھ میں کوئی کمی نہ کی جائے گی۔