تفسیر القرطبی
Al-Qurtubi · 75. Al-Qiyaama · Ayah 40
اَلَیْسَ ذٰلِكَ بِقٰدِرٍ عَلٰۤى اَنْ یُّحْیَِۧ الْمَوْتٰى۠ع﴿40﴾
- اَلَيْسَکیا نہیں
- ذٰلِكَوہ
- بِقٰدِرٍقادر
- عَلٰٓيپر
- اَنْ يُّحْيِۦکہ وہ زندہ کرے
- الْمَوْتٰىمردے (جمع)
Translation · Al-Qurtubi
کیا اس کو اس بات پر قدرت نہیں کہ مردوں کو جلا اٹھائے ؟
Tafseer · Al-Qurtubi
الیس ذالک بقدر علی ان یحییٰ الموتی۔ کیا وہ ذات پاک جس نے پانی کے ایک قطرہ سے اس انسان کو پیدا کیا ہے وہ ان اجسام کے بوسیدہ ہونے کے بعد دوبارہ اٹھائے جانے پر قادر نہیں۔ رسول اللہ سے یہ روایت مروی ہے کہ جب آپ اس آیت کی تلاوت کرتے تو زبان سے یہ کلمات پڑھتے، سبحانک اللھم بلی اے اللہ۔ تو ہر عیب سے پاک ہے کیو نہیں تو ایسا کرنے پر قادر ہے۔ حضڑت ابن عباس نے ارشاد فرمایا، جو سبح اسم ربک الاعلی۔ کی قرات کرے وہ امام ہو یا کوئی اور توہ یہ کہے سبحان ربی الاعلی، اور جو سورة القیامہ کی تلاوت کرے وہ امام ہو یا کوئی اور تو وہ سبحانک اللھم بلی، کہے۔ ثعلبی نے یہ ابواسحاق سبیعی سے روایت نقل کی ہے وہ سعید بن جبیر سے وہ حضرت ابن عباس سے روایت نقل کرتے ہیں۔