تفسیر القرطبی

Al-Qurtubi · 77. Al-Mursalaat · Ayah 3

  1. وَّ النّٰشِرٰتِ نَشْرًاۙ﴿3﴾

    1. وَّالنّٰشِرٰتِبادل اٹھا کر لانیوالی ہواؤں کی قسم
    2. نَشْرًاپھیلانے والی
Translation · Al-Qurtubi
اور (بادلوں کو) پھاڑ کر پھیلا دیتی ہیں
Tafseer · Al-Qurtubi
والنشرات نشرا۔ اس سے مرادوہ فرشتے ہیں جو بادلوں پر معین ہیں جوان بادلوں کو پھیلاتے ہیں حضرت ابن مسعود اور مجاہد نے کہا : اس سے مراد وہ ہوائیں ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ بارش سے قبل بھیجتا ہے یہ ابوصالح سے مروی ہے ابوصالح سے یہ بھی مروی ہے : اس سے مراد بارشیں ہیں کیونکہ وہ نباتات کو جنم دیتی ہیں یہاں نشر کا معنی زندہ کرنا ہوگا، کہا جاتا ہے، نشر اللہ المیت۔ اللہ تعالیٰ نے مردہ کو زندہ کردیا، سدی نے ان سے روایت کیا، اس سے مراد فرشتے ہیں جو اللہ تعالیٰ کی کتب کو پھیلاتے ہیں ضحاک نے حضرت ابن عباس سے روایت نقل کی ہے کہ اس سے مراد انسانوں کے نامہ اعمال اور ان کے اعمال کو کھولنا ہے، ضحاک نے کہا، اس سے مراد وہ صحیفے ہیں جو اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں بندوں کے اعمال کے ساتھ کھولے جاتے ہیں، ربیع نے کہا، اس سے مراد قیامت کے لیے اٹھانا ہے جن میں روحوں کو پھیلایاجائے گا، والنشرات فرمایا ہے کیونکہ یہ دوسری قسم کا آغاز ہے۔