تفسیر القرطبی

Al-Qurtubi · 77. Al-Mursalaat · Ayah 4

  1. فَالْفٰرِقٰتِ فَرْقًاۙ﴿4﴾

    1. فَالْفٰرِقٰتِپھر پھاڑنیوالی ہواؤں کی قسم
    2. فَرْقًابانٹ کر
Translation · Al-Qurtubi
پھر انکو پھاڑ کر جدا جدا کردیتی ہیں
Tafseer · Al-Qurtubi
فالفرقت فرقا۔ اس سے مراد وہ فرشتے ہیں جو حق و باطل میں فرق کرنے والے ہیں یہ حضرت ابن عباس، مجاہد، ضحاک اور ابوصالح نے کہا، ضحاک نے حضرت ابن عباس سے روایت نقل کی ہے کہ اس سے مراد فرشتے جوروزی، رزق اور موت بانٹتے ہیں۔ ابن ابی نجیح نے مجاہد سے روایت نقل کی ہے اس سے مراد وہ ہوائیں ہیں جو بادل کے ٹکڑے ٹکڑے کردیتی ہیں۔ سعید نے قتادہ سے روایت نقل کی ہے اس سے مراد فرقان ہے اللہ تعالیٰ نے اس میں حق و باطل اور حلال و حرام میں فرق کردیا ہے۔ یہ حضرت حسن بصری اور کیسان کا نقطہ نظر ہے ایک قول یہ کیا گیا ہے اس سے مراد وہ رسول ہیں جنہوں نے اوامر ونواہی کو بیان کیا ایک قول یہ کیا گیا ہے اس سے مراد بارش برسانے والے بادل ہیں انہیں اس اونٹنی کیسا تھ تشبیہ دی گئی جو حاملہ ہوتی ہیں جب اس نے بچہ جننا ہوتا ہے تو وہ نکل پڑتی ہیں اور دوڑتی ہے اور یہ بھی لفظ کہا جاتا ہے، نوق فوارق وفرق، بعض اوقات وہ ایسے بادل کو جو دوسرے بادلوں سے الگ تھلگ ہوتا ہے اس اونٹنی کے ساتھ تشبیہ دیتے ہیں، ذورمہ نے کہا : او مزنۃ فارق یجلوغواربھا، تبوج البرق والظلماء علجوم۔ یا الگ تھلگ بادل جس کے اطراف روشن ہیں اس کی بجلی موجزن ہے اور سیاہی شدید ہے۔