تفسیر القرطبی
Al-Qurtubi · 77. Al-Mursalaat · Ayah 5
فَالْمُلْقِیٰتِ ذِكْرًاۙ﴿5﴾
- فَالْمُلْقِيٰتِپھر الٹا کرنے والے فرشتوں کی قسم
- ذِكْرًاذکر (وحی)
Translation · Al-Qurtubi
پھر فرشتوں کی قسم جو وحی لاتے ہیں
Tafseer · Al-Qurtubi
فالملقیت ذکرا۔ تمام علماء کا اس پر اتفاق ہے کہ اس سے مراد فرشتے ہیں یعنی اللہ تعالیٰ کی کتاب انبیاء تک پہنچاتے ہیں یہ مہدوی نے کہا، ایک قول یہ کیا گیا ہے اس سے مراد حضرت جبرائیل ہیں ان کے لیے جمع کا ذکر کیا کیونکہ جبرائیل امین فرشتوں کے ساتھ اترتے ہیں ایک قول یہ کیا گیا ہے اس سے مراد رسول اللہ ہیں اللہ تعالیٰ ان کی طرف جو نازل کرتا ہی وہ اپنی امتوں تک پہنچاتے ہیں یہ قطرب کا قول ہے، حضرت ابن عباس نے اسے فالملقیات بھی پڑھا ہے یعنی قاف کو مشدد اور مفتوح۔ یہ اسی طرح ہے جس طرح اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے، وانک لتلقی القرآن۔ نمل 6) اور بیشک آپ کو سکھایا جاتا ہے قرآن حکیم۔