تفسیر القرطبی
Al-Qurtubi · 79. An-Naazi'aat · Ayah 46
Tafseerكَاَنَّهُمْ یَوْمَ یَرَوْنَهَا لَمْ یَلْبَثُوْۤا اِلَّا عَشِیَّةً اَوْ ضُحٰىهَا۠ع﴿46﴾
- كَاَنَّهُمْگویا کہ وہ
- يَوْمَ يَرَوْنَهَاجس دن وہ دیکھ لیں گے اس کو ( تو کہیں گے گویا کہ)
- لَمْ يَلْبَثُوْٓانہیں وہ ٹھہرے
- اِلَّا عَشِيَّةًمگر شام کا وقت
- اَوْ ضُحٰىهَایا اس کی صبح
Translation · Al-Qurtubi
جب وہ اس کو دیکھیں گے (تو ایسا خیال کرینگے) کہ گویا (دنیا میں صرف) ایک شام یا صبح رہے تھے
Tafseer · Al-Qurtubi
کانھم یوم یرونھا لم یلبثوا الاعشیۃ او ضحھا۔ گویا کفار جس وقت وہ قیامت کو دیکھیں گے وہ کہیں گے وہ دنیا میں نہیں ٹھہرے مگر ایک رات بھر یا دن بھر وہ دن جو اس رات کے ساتھ ملا ہے، مراد قلیل مدت کا اظہار ہے جس طرح یہ فرمایا، لم یلبثوا الاساعۃ من نھار، الاحقاف 35) وہ نہیں ٹھہرے مگر دن کی ایک گھڑی۔ ضحاک نے حضرت ابن عباس سے روایت نقل کی ہے گویا جب وہ اسے دیکھیں گے تو وہ کہیں گے وہ اس میں نہیں ٹھہرے مگر ایک دن، ایک قول یہ کیا گیا ہے وہ قبروں میں نہیں ٹھہرے مگر ایک رات یا اس کا دن، گویا جب وہ اس کی ہولناکی کو دیکھیں گے تو وہ قبروں میں ٹھہرنے کی مدت کو قلیل جانیں گے فراء نے کہا، کہنے والا کہے گا کیا اس رات کی چاشت بھی ہے ؟
ضحادن کے ابتدائی حصہ کو کہتے ہیں لیکن ضحا کو عشیہ کی طرف مضاف کیا اس سے مراد وہ دن ہوتا ہے جس میں وہ آدمی ہوتا ہے عربوں کی عادت یہی ہوتی ہے وہ یوں کہتے ہیں، آتیک الغداۃ او عشی تھا، آتیک العشیۃ اوغدا تھا اس میں عشیۃ کالفط دن کا آخری حصہ ہوتا ہے اور غداۃ دن کا پہلا پہر ہوتا ہے۔ بنی عقیل کے ایک آدمی نے مجھے یہ سنایا، عشیۃ الھلال اوسرارھا، چاند کی شام یا شام کے آخری حصہ میں، اس نے یہاں عشیۃ الھلال اور سرار العشیۃ مراد لیا ہے یہ آتیک الغداۃ او عشی تھا سے زیادہ شدید ہے۔