تفسیر القرطبی
Al-Qurtubi · 79. An-Naazi'aat · Ayah 8
Tafseerقُلُوْبٌ یَّوْمَئِذٍ وَّاجِفَةٌۙ﴿8﴾
- قُلُوْبٌکچھ دل
- يَّوْمَئِذٍاس دن
- وَّاجِفَةٌدھڑکنے والے ہیں/ ہوں گے
Translation · Al-Qurtubi
اس دن (لوگوں) کے دل خائف ہو رہے ہوں گے
Tafseer · Al-Qurtubi
قلوب یومئذ واجفہ۔ اس روز دل خوف زدہ ہوں گے، یہ حضرت ابن عباس کا قول ہے اور اکثر مفسرین کی یہی رائے ہے، سدی نے کہا، وہ اپنی جگہوں سے ہل جائیں گے اس کی مثل، اذالقلوب لدی الحناجر۔ غافر 18) جب دل نر کرہ تک پہنچ جائیں گے، مورج نے کہا، جب دل مضطرب خوف زدہ اور پرسکون نہ ہوں گے مبرد نے کہا، جب دل مضطرب ہوں گے معنی سب کا قریب قریب ہے اس سے مراد کفار کے دل ہیں یہ جملہ بولا جاتا ہے، وجف القلب یجف وجیفا جب وہ پھڑپھڑا رہا ہو جسطرح یہ لفظ بولا جاتا ہے، وجب یجب وجیبا۔
اسی سے، وجیف الفرس والناقۃ فی العدو، ہے ایجاف کا معنی جانور کو تیز چال پر برانگیختہ کرنا ہے، قلوب کو مبتدا کی حیثیت سے رفع دیا گیا اور واجفہ اس کی صفت ہے۔