تفسیر القرطبی
Al-Qurtubi · 81. At-Takwir · Ayah 5
Tafseerوَ اِذَا الْوُحُوْشُ حُشِرَتْ۪ۙ﴿5﴾
- وَاِذَا الْوُحُوْشُاور جب وحشی جانور
- حُشِرَتْاکھٹے کئے جائیں
Translation · Al-Qurtubi
اور جب وحشی جانور اکٹھے ہوجائیں گے
Tafseer · Al-Qurtubi
واذالوحوش حشرت۔ جب وحشی جانور جمع کیے جائیں گے، حشر کا معنی ہے جمع کرنا۔ یہ حضرت حسن بصری اور قتادہ اور دوسرے علماء کا نقطہ نظر ہے۔
حضر تابن عباس سے مروی ہے کہ حشر کا معنی ہے موت۔ عکرمہ نے ان سے یہ روایت نقل کی ہے کہ حشر سے مراد جنوں اور انسانوں کے علاوہ کی موت ہے۔ کیونکہ یہ دونوں قیامت کے روز پورا پورا حق لیں گے۔
حضرت ابن عباس سے مروی ہے : ہر شی کو دوبارہ اٹھایاجائے گا یہاں تک کہ مکھیوں کو بھی دوبارہ اٹھایاجائے گا، حضرت ابن عباس نے فرمایا، قیامت کے روز وحشی جانوروں کو جمع کیا جائے گا یہاں تک کہ ان سے ایک دوسرے کا قصاص لیاجائے گا، سینگ والے جانور سے بےسینگ جانور کا بدلہ لیاجائے گا پھر انہیں کہا جائے گا مٹی ہوجاؤ تو وہ مرجائیں گے، عکرمہ نے حضرت ابن عباس سے جو کچھ روایت کیا ہے یہ اس سے زیادہ صحیح ہے ہم نے اس کا ذکر مفصل طور پر پہلے کیا ہے سورة انعام میں بھی اس کا کچھ ذکر گزرا ہے۔ جب وحشی جانوروں کی یہ حالت ہے انسانوں کا کیا حال ہوگا ؟ ایک قول یہ کیا گیا ہے، آج صحراؤں میں لوگوں سے الگ تھلگ رہنے اور ان سے دور بھاگنے کے باوجود قیامت کے دن کی ہولناکیوں کی وجہ سے وہ لوگوں کے ساتھ مل جائیں گے یہ معنی حضرت ابی بن کعب نے بیان کیا ہے۔