تفسیر القرطبی
Al-Qurtubi · 82. Al-Infitaar · Ayah 5
Tafseerعَلِمَتْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ وَ اَخَّرَتْؕ﴿5﴾
- عَلِمَتْ نَفْسٌجان لے ہر شخص
- مَّا قَدَّمَتْکیا اس نے آگے بھیجا
- وَاَخَّرَتْاور پیچھے چھوڑا
Translation · Al-Qurtubi
تب ہر شخص معلوم کرلے گا کہ اس نے آگے کیا بھیجا تھا اور پیچھے کیا چھوڑا تھا
Tafseer · Al-Qurtubi
علمت نفس ماقدمت واخرت۔ اس روز انسان کو وہ کچھ بتایاجائے گا جو اس نے آگے بھیجا یا پیچھے چھوڑا۔ یہ السماء انفطرت۔
کا جواب ہے کیونکہ یہ حضرت بصری کے قول کے مطابق قسم ہے، جو علمت نفس پر واقع ہورہی ہے یعنی جب قیامت کی نشانیوں میں سے یہ امور ظاہر ہوں گے توہرنفس نے جو کچھ کیا ہوگا اس کو جان لے گا کیونکہ اس کے بعد کا عمل اسے کوئی نفع نہیں دے گا، ایک قول یہ کیا گیا ہے جب یہ اشیاء محقق ہوجائیں گی تو قیامت برپا ہوجائے گی تو ہر نفس نے جو کچھ کیا ہوگا اس پر اس کا محاسبہ ہوگا، اور اس کی کتاب اس کے دائیں یا بائیں ہاتھ میں دی جائے گی تو اسکے پڑھنے کے موقع پر اسے اپنے تمام اعمال یاد آجائیں گے ایک قول یہ کیا گیا ہے یہ خبر ہے قسم نہیں، یہی صحیح ہے، انشاء اللہ تعالی۔