تفسیر القرطبی

Al-Qurtubi · 83. Al-Mutaffifin · Ayah 25

Tafseer
  1. یُسْقَوْنَ مِنْ رَّحِیْقٍ مَّخْتُوْمٍۙ﴿25﴾

    1. يُسْقَوْنَانہیں پلائی جاتی ہے
    2. مِنْ رَّحِيْقٍخالص شراب
    3. مَّخْتُوْمٍسر بمہر
Translation · Al-Qurtubi
ان کو خالص شراب سربمہر پلائی جائے گی
Tafseer · Al-Qurtubi
یسقون من رحیق۔ انہیں ایسی شراب سے پلایاجائے گا جس میں کوئی ملاوٹ نہ ہوگی یہ اخفش اور زجاج کا قول ہے، ایک قول یہ کیا گیا ہے اس سے مراد صاف شراب ہے، صحاح میں ہے، رحیق سے مراد عمدہ شراب ہے معنی ایک ہی ہے خلیل نے کہا، اس سے مراد سب سے صاف اور عمدہ شراب ہے، مقاتل اور دوسرے علماء نے کہا، اس سے مراد اعلی، سفید اور ملاوٹ سے صاف شراب ہے، حضرت حسان بن ثابت نے کہا، یسقون من ورد البریص علیھم، بردی یصفق باالرحیق السلسل۔ جو آدی بریص کے مقام پر ہے ان کے پاس وارد ہوتا ہے وہ اسے بردی کا پانی پلاتے ہیں جس میں خالص شراب کی آمیزش ہوتی ہے۔