تفسیر القرطبی
Al-Qurtubi · 83. Al-Mutaffifin · Ayah 26
Tafseerخِتٰمُهٗ مِسْكٌ١ؕ وَ فِیْ ذٰلِكَ فَلْیَتَنَافَسِ الْمُتَنَافِسُوْنَؕ﴿26﴾
- خِتٰمُهٗاس کی مہر
- مِسْكٌ ۭمشک
- وَفِيْ ذٰلِكَاور اس میں
- فَلْيَتَنَافَسِچاہیے رغبت کریں
- الْمُتَنَافِسُوْنَرغبت کرنے والے
Translation · Al-Qurtubi
جس کی مہر مشک کی ہوگی۔ تو (نعمتوں کے) شائقین کو چاہیے کہ اسی سے رغبت کریں
Tafseer · Al-Qurtubi
مختوم، ختمہ مسک۔ مجاہد نے کہا، آخری گھونٹ جس پر وہ اسے ختم کرے گا وہ کستوری ہوگی، ایک قول یہ کیا گیا ہے جب وہ شراب پئیں گے تو پیالہ میں جو کچھ ہوگا وہ ختم ہوجائے گا تو اس کا اختتام کستوری کے خاتمہ کے ساتھ ہوگا، حضرت ابن مسعود کہا کرتے تھے، وہ اس کے بعد کستوری کا ذائقہ پائیں گے اس کی مثل سعید بن جبیر اور ابراہیم نخعی کا قول ہے، دونوں نے کہا، ختمہ سے مراد اس کے ذائقہ کا آخر ہے یہ تعبیر اچھی ہے کیونکہ مشروبات میں عام معمول یہ ہے کہ اس کے آخر میں گدلا پن ہوتا ہے، جتنی لوگوں کے مشروب کی خصوصیت یہ ہوگی کہ اس کے آخر میں خوشبو کستوری کی خوشبو ہوگی۔
مسروق نے حضرت عبداللہ سے روایت نقل کی ہے کہ مختوم کا معنی ملا ہوا ہے ایک قول یہ کیا گیا ہے مختوم کا معنی یہ ہے کہ اس چیز میں محفوظ کردیا گیا ہے کہ اسے کوئی مس کرنے والا مس کرے، یہاں تک کہ اس کا خاتمہ ابرابر جیسا ہو، حضرت علی، علقمہ، شقیق، ضحاک، طاوس اور کسائی نے اسے خاتمہ پڑھا ہے، یہی علقمہ کا قول ہے، کیا تو نے عورت کو نہیں دیکھا جو عطار کو کہتی ہے، اجعل خاتمہ مسکا یہاں بھی وہ ختمہ سے مراد آخرلیتے ہیں ختمہ اور ختام دونوں معنی میں قریب قریب ہیں مگر خاتم اسم ہے اور ختام مصدر ہے یہ فراء کا قول ہے صحاح میں ہے ختام سے مراد وہ مٹی ہے جس کے ساتھ مہر لگائی جاتی ہے، مجاہد اور ابن زید نے یہی کہا ہے یعنی مٹی کی جگہ اس پر کستوری کی مہر لگائی گئی، مہدوی نے یہی حکایت بیان کی ہے اعمش نے کہا، وابرزھا وعلیھا ختم میں اسے کھولتا ہوں تو اس پر مہر لگی مٹی ہوتی ہے جس طرح نقص، منقوض کے معنی میں ہوتا ہے اور قبض، مقبوض کے معنی میں ہوتا ہے ابن مبارک اور ابن وہب نے حضرت عبداللہ بن مسعود سے روایت نقل کی ہے جب کہ الفاظ ابن وہب کے ہیں، ختامہ مسک کا معنی ہے اس میں کستوری کی آمیزش ہوتی ہے اس سے مراد وہ مہر نہیں جس کے ساتھ مہر لگائی جاتی ہے کیا تو اپنی عورتوں میں سے کسی کو نہیں دیکھا اس میں فلاں فلاں خوشبو کی آمیزش ہے اس میں کستوری کی آمیزش ہوگی کہا، اس سے مراد وہ سفید شراب ہے جو چاندی کی طرح ہوتی ہے جس کے ساتھ وہ آخری مشروب کو ملاتے ہیں اگر اہل دنیا سے کوئی آدمی اپناہاتھ اس میں داخل کرے پھر اس سے باہر نکالے تو کوئی ذی روح شی باقی نہ رہے مگر اس کی خوشبو پائے۔ حضرت ابی بن کعب نے روایت نقل کی ہے، عرض کی گئی یارسول اللہ یہ رحیق مختوم کیا ہے ؟ فرمایا، شراب کے تالاب، ایک قول یہ کیا گیا ہے برتنوں میں مہرلگی ہوگی یہ اس سے مختلف ہے جو نہروں میں چلتی ہے۔
وفی ذالک فلیتنافس المتنافسون۔ ہم نے جنت کی جو صفت ذکر کی ہے اس میں رغبت رکھنے والوں کو رغبت رکھنی چاہیے یوں باب چلایا جاتا ہے، نفست علیہ الشی انفسہ نفاسہ، یعنی میں نے اس کے بارے میں بخل سے کام لیا اور میں نے یہ پسندیدہ کیا کہ وہ چیز اس کی طرف جائے، ایک قول یہ کیا گیا ہے کہ فی، الی کے معنی میں ہے یعنی عمل میں جلدی کرنے والوں کو اس کی طرف جلدی کرنی چاہیے اس کی مثل یہ ارشاد ہے، لمثل ھذافلیعمل العاملون۔ الصافات) اس کی مثل عمل کرنے والوں کو عمل کرنا چاہیے۔