تفسیر القرطبی
Al-Qurtubi · 83. Al-Mutaffifin · Ayah 27
Tafseerوَ مِزَاجُهٗ مِنْ تَسْنِیْمٍۙ﴿27﴾
- وَمِزَاجُهٗاس کی آمیزش
- مِنْ تَسْنِيْمٍتسنیم سے
Translation · Al-Qurtubi
اور اس میں تسنیم (کے پانی) کی آمیزش ہوگی
Tafseer · Al-Qurtubi
ومزاجہ من تسنیم۔ اس خالص شراب میں تسنیم کی آمیزش ہے، تسنیم وہ شراب ہے جو اوپر سے ان کی طرف انڈیلی جائے گی یہ جنت میں سب سے اعلی شراب ہے تسنیم کا لغت میں معنی بلند ہونا ہے، یہ چشمے کا پانی ہے جو بلندی سے پستی کی طرف آتا ہے اس سے سنام البعیر سے یہ بدن سے بلند ہوتی ہے، اس طرح تسنیم القبور کا لفظ استعمال ہوتا ہے کہ ان نما قبر، حضرت عبداللہ سے مروی ہے کہ تسنیم جنت میں ایک چشمہ ہے جس کا خالص پانی مقرب لوگ پئیں گے، اور اصحاب یمین کے جاموں میں اس میں سے کچھ چیز ملائی جائے گی تو وہ مشروب عمدہ اور خوشبو دار ہوجائے گا، حضرت ابن عباس نے ومزاجہ من تسنیم۔ کے بارے میں فرمایا، یہی وہ چیز ہے جس کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا، فلاتعلم نفس ما اخفی لھم من قرۃ اعین۔
السجدہ 17) کوئی نفس نہیں جانتا جوان کے لیے آنکھوں کی ٹھنڈک مخفی رکھی گئی ہے ایک قول یہ کیا گیا ہے، تسنیم ایسا چشمہ ہے جو اللہ کی قدرت سے ہوا میں چلتا ہوگا، وہ جنتیوں کے برتنوں میں اس قدر پڑے گا جس قدر ان میں گنجائش ہوگی جب برتن بھرجائے گا تو پانی رک جائے گا اس میں سے قطرہ بھر پانی زمین پر نہیں گرے گا، وہ پانی طلب کرنے کے محتاج نہ ہو گے یہ قتادہ نے کہا، ابن زید نے کہا، ہمیں یہ خبر پہنچی ہے وہ ایک چشمہ ہے جو عرش کے نیچے سے نکلتا ہے، حضرت حسن بصری کی مراسیل میں اسی طرح ہے ہم نے اس کا زکر سورة الانسان میں کیا ہے۔