تفسیر القرطبی
Al-Qurtubi · 83. Al-Mutaffifin · Ayah 28
Tafseerعَیْنًا یَّشْرَبُ بِهَا الْمُقَرَّبُوْنَؕ﴿28﴾
- عَيْنًا يَّشْرَبُایک چشمہ پیتے ہیں
- بِهَا الْمُقَرَّبُوْنَاس سے مقرب
Translation · Al-Qurtubi
وہ ایک چشمہ ہے جس میں سے (خدا کے) مقرب پئیں گے
Tafseer · Al-Qurtubi
عینا یشرب بھا المقربون۔ اسے خالص جنت عدن کے مکین پئیں گے یہ جنتیوں میں سے سب سے فضیلت والے ہیں جب کہ دوسروں کو اس کا آمیزہ ملے گا، عینا یہ بطور مدح منصوب ہے زجاج نے کہا، یہ تسنیم ہے بطور حال منصوب ہے تسنیم معرفہ ہے اس کا کوئی اشتقاق معروف نہیں اگر تو اسے مصدر بنائے اور سنام سے مشتق مانے توعینا اس کی وجہ سے منصوب ہوگا کیونکہ یہ اس کا مفعول بہ ہوگا جس طرح اللہ تعالیٰ کے اس فرمان، او اطعم فی یوم ذی مسغبہ، یتیما۔ البلد) میں یتیما مفول بہ کی وجہ سے منصوب ہے یہ فراء کا قول ہے کہ عینا، تسنیم کی وجہ سے منصوب ہے اخفش کے نزدیک یہ یسقون کی وجہ سے منصوب ہے تقدیر کلام یوں ہوگی، یسقون عینااو من عین۔
مبرد کے نزدیک اعنی فعل کی وجہ سے بطور مدح منصوب ہے۔