تفسیر القرطبی
Al-Qurtubi · 84. Al-Inshiqaaq · Ayah 18
Tafseerوَ الْقَمَرِ اِذَا اتَّسَقَۙ﴿18﴾
- وَالْقَمَرِاور چاند
- اِذَا اتَّسَقَجب مکمل ہوجائے
Translation · Al-Qurtubi
اور چاند کی جب کامل ہوجائے
Tafseer · Al-Qurtubi
والقمر اذاتسق۔ یعنی چاند کی قسم جب وہ چاند مکمل ہوجائے مجمتع ہوجائے حجرت حسن بصری نے کہا، اتسق کا معنی ہے جب وہ بھرجائے اور مجمتعم ہوجائے، حضرت ابن عباس نے کہا، اس کا معنی ہے درست ہوجائے، قتادہ نے کہا، جب وہ گھومے، فراء نے کہا اتساقہ کا معنی ہے اس کا بھرجانا اور چودہویں رات کا مکمل ہوجانا، یہ وسق سے افتعال کا وزن ہے جس کا معنی جمع کرنا ہے یہ جملہ بولا جاتا ہے میں نے اسے جمع کیا تو وہ جمع ہوگئے جس طرح یہ کہتا جاتا ہے، وصلتہ فاتصل، یہ جملہ کہا جاتا ہے امر فلان متسق فلاں کا معاملہ درست اور منظم ہے یہ جملہ بولا جاتا ہے، اتسق الشی جب وہ پے درپے آئے۔