تفسیر القرطبی
Al-Qurtubi · 84. Al-Inshiqaaq · Ayah 25
Tafseerاِلَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمْ اَجْرٌ غَیْرُ مَمْنُوْنٍ۠ع﴿25﴾
- اِلَّاسوائے
- الَّذِيْنَ اٰمَنُوْاجو لوگ ایمان لائے
- وَعَمِلُوااور انہوں نے کام کئے
- الصّٰلِحٰتِاچھے
- لَهُمْان کیلئے
- اَجْرٌاجر
- غَيْرُ مَمْنُوْنٍنہ ختم ہونے والا
Translation · Al-Qurtubi
ہاں جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے انکے لئے بےانتہا اجر ہے
Tafseer · Al-Qurtubi
الا الذین آمنواوعملوالصالحات لھم اجرغیرممنون۔ یہ مستثنی منقطع ہے گویا فرمایا، لیکن جنتیوں نے لا الہ اللہ محمد رسول اللہ کی شہادت دے کر تصدیق کی اور نیک اعمال یعنی فرائض ادا کیے ان کے لیے ایسا اجر ہے جس سے نہ کوئی کمی ہوگی نہ وہ جلد ختم ہوگا، یہ جملہ بولا جاتا ہے، منت الحبل جب تو اسے کاٹ دے، یہ بحث پہلے گزرچکی ہے نافع بن ازرق نے حضرت ابن عباس سے لھم اجر غیرممنون۔ کے بارے میں پوچھا فرمایا وہ ختم ہونے والانہ ہوگا، پوچھا گیا عرب اس معنی کو پہنچانتے ہیں فرمیا، ہاں، اخویشکر اس معنی کی وضاحت کرتا ہے، جب وہ کہتا ہے، فتری خلفھن من سرعۃ الرجع، منینا کا نہ اھبائ۔
تیزی سے پلٹنے کی وجہ سے تو ان کے پیچھے غبار پائے گا گویا باریک ذرات ہیں۔ مبرد نے کہا، منین کا معنی غبار ہے کیونکہ یہ غبار اپنے مابعد کو قطع کرلیتا ہے ہر کمزور منین اور منون ہے ایک قول یہ کیا گی ا ہے، غیرممنون کا معنی ہے ان پر اس کی وجہ سے کوئی احسان نہیں جتلائے گا اہل علم میں سے چند لوگوں نے کہا : الا الذین آمنواعملوالصالحات، یہ استثنا نہیں یہ واؤ کے معنی میں ہے گویا کہا، اور جو ایمان لائے اس بارے میں گفتگو سورة بقرہ میں گزرچکی ہے۔