تفسیر القرطبی
Al-Qurtubi · 89. Al-Fajr · Ayah 20
Tafseerوَّ تُحِبُّوْنَ الْمَالَ حُبًّا جَمًّاؕ﴿20﴾
- وَّتُحِبُّوْنَاور محبت کرتے ہو
- الْمَالَمال
- حُبًّامحبت
- جَمًّابہت
Translation · Al-Qurtubi
اور مال کو بہت ہی عزیز رکھتے ہو
Tafseer · Al-Qurtubi
وتحبون المال حباجما۔ جما سے مراد ہے کثیر، یعنی حلال و حرام، جم کا معنی ہے کثیر جس طرح یہ جملہ بولا جاتا ہے، جم الشئی یجم جموما فھو جم، جام۔ اس معنی میں جم الماء فی الحوض ہے، جب پانی جمع ہوجائے اور کثیر ہوجائے شاعر نے کہا : ان تغفراللھم تغفر جما، وای عبدلک لا الما۔
اے اللہ اگر بخشنا ہے تو سب کو بخش دے اور تیرا کون سابندہ ہے جس نے غلطی نہ کی ہو۔ جمہ ایسی جگہ کو کہتے ہیں جس میں پانی جمع ہوجاتا ہے، جموم ایسے کنویں کو کہتے ہیں جہاں بہت زیادہ پانی جمع ہو، جموم مصدر ہے یوں باب ذکر کیا جاتا ہے جم الماء یجم جموما، جب وہ کنویں میں بہت زیادہ ہوجاتے جبکہ اسمیں جو کچھ پانی تھا نکال لیا گیا تھا۔