تفسیر القرطبی

Al-Qurtubi · 89. Al-Fajr · Ayah 21

Tafseer
  1. كَلَّاۤ اِذَا دُكَّتِ الْاَرْضُ دَكًّا دَكًّاۙ﴿21﴾

    1. كَلَّآ اِذَاہرگز نہیں۔ جب
    2. دُكَّتِپست کردی جائیگی
    3. الْاَرْضُزمین
    4. دَكًّا دَكًّاکوٹ کوٹ کر
Translation · Al-Qurtubi
تو آج زمین کی بلندی کوٹ کوٹ کر پشت کردی جائے گی
Tafseer · Al-Qurtubi
کلا اذا دکت الارض دکا دکا۔ یہ مناسب نہیں کہ معاملہ اسی طرح ہو یہ ان لوگوں کا رد کیا جارہا ہے جو دنیا پر منہ کے بل گرے ہوتے ہیں اور اس پر جمع ہیں کیونکہ جس نے اس طرح کیا جس دن زمین ریزہ ریزہ ہوگی وہ اس روز شرمندہ ہوں گے جب کہ شرمندگی کچھ نفع نہ دے گی، دک بمعنی توڑنا اور باریک کرنا ہے یہ بحث پہلے گزرچکی ہے یعنی زمین پر زلزلہ برپا ہوگاتو وہ ایک دوسرے کو ریزہ ریزہ کردے گی، مبرد نے کہا، معنی ہے وہ پست ہوجائے گی اور اس کی بلندی ختم ہوجائے گی جس طرح یہ جملہ بولا جاتا ہے، ناقہ دکائ، جس کی کہ ان نہ ہو اس کی جمع دک آتی ہے اس بارے میں گفتگو سورة الاعراف میں اور سورة الحاقہ میں گزرچکی ہے لوگ کہتے ہیں، دک الشئی یعنی اس کو گرادیا گیا جس طرح کسی نے کہا، ھل غیر غاردک غار فانعدم۔ کیا کثیر جماعت کے علاوہ کثیر جماعت کو کسی نے گرایا ہو تو وہ گرگئی ہو۔ دکا دکا، یعنی یکے بعد دیگرے، اس میں زلزلہ برپا ہوگا اس کے بعض کو بعض نے توڑ دیا، پس زمین پر جو کچھ بھی ہوگا وہ ٹوٹ جائیگا ایک قول یہ کیا گیا ہے پہاڑوں کو گرایاجائیگا یہاں تک وہ برابر ہوجائیں گے ایک قول یہ کیا گیا ہے کہ اس کا معنی ہے بچھنے میں برابر ہوجائیں گے، دک کا معنی ہے زمین میں سے بلند جگہ کو پھسلانے کے ساتھ پست کرنا، حضرت ابن عباس اور حضرت ابن مسعود کے قول کا بھی یہی معنی ہے کہ زمین کو چمرے کی طرح پھیلا دیا جائے گا۔