تفسیر القرطبی
Al-Qurtubi · 90. Al-Balad · Ayah 3
Tafseerوَ وَالِدٍ وَّ مَا وَلَدَۙ﴿3﴾
- وَوَالِدٍاور والد کی
- وَّمَا وَلَدَاور اولاد کی
Translation · Al-Qurtubi
اور باپ (یعنی آدم) اور اس کی اولاد کی قسم
Tafseer · Al-Qurtubi
ووالدوماولد۔
مجاہد، قتادہ اور ضحاک، حسن بصری اور ابوصالح نے کہا، ووالد سے مراد حضرت آدم (علیہ السلام) ہیں اور وما ولد سے مراد جوان کی اولاد ہوئی ان کی قسم اٹھائی کیونکہ اللہ تعالیٰ نے روئے زمین پر جو کچھ پیدا کیا ہے اس میں سے سب سے عجیب ہے کیونکہ اس انسان میں بولنے، بیان کرنے اور تدبیر کی صلاحیت موجود ہے، ان میں انبیاء اور اللہ تعالیٰ کی طرف دعوت دینے والے ہیں، ایک قول یہ کیا گیا ہے، یہ حضرت آدم (علیہ السلام) اور ان کی صالح اولاد کی قسم ہے گویا غیرصالح لوگ چوپائے ہیں ایک قول یہ کیا گیا ہے والد سے مراد حضرت ابراہیم (علیہ السلام) اور ماولد سے مراد آپ کی ذریت ہے یہ ابوعمران جو لانی کا قول ہے پھر یہ احتمال ہے کہ تمام اولاد مراد ہے یا اولاد میں سے مسلمان مراد ہیں، فراء نے کہا، ما لوگوں کے لیے بھی درست ہے جس طرح اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے، ماطاب لکم (النساء 3) اور اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے، وماخلق الذکر والانثی۔ اللیل) وہی مذکر ومونث کا خالق ہے ایک قول یہ کیا گیا ہے مابعد سے مل کر مصدر کے حکم میں ہے مراد والد اور اس کی ولادت کی قسم ہے جس طرح اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے، والسماء ومابنھا۔ الشمس) عکرمہ اور سعید بن جبیر نے کہا، والد سے مراد جس کی اولاد ہو اور ماولد سے مراد بانجھ ہے جس کی اولاد نہ ہو یہ حضرت ابن عباس کا قول ہے، اس صورت میں مانافیہ ہے یہ بعید ہے اسم موصول کو مضمر ماننے کے بغیر یہ صحیح نہیں تقدیر کلام یہ بنتی ہے، ووالد والذی ماولد۔ یہ بصریوں کے نزدیک جائز نہیں ایک قول یہ کیا گیا ہے یہ ہر والد اور مولود کو عام ہے، یہ عطیہ عوفی کا قول ہے، حضرت ابن عباس سے بھی یہی مروی ہے، یہ طبری کا پسندیدہ مسلک ہے، ماوردی نے کہا، یہ احتمال موجود ہے، کہ ولد سے مراد نبی کریم کی ذات ہو اور ماولد سے مراد آپ کی امت ہو کیونکہ نبی کریم کا ذکر پہلے گزرچکا ہے اور حضور ﷺ کا یہ ارشاد بھی ہے، انما انالکم بمنزلہ الولد اعلکم میری تمہارے لیے حیثیت والد کی سی ہے، میں تمہیں تعلیم دیتا ہوں، پہلے آپ کے شہر کی قسم اٹھائی پھر آپ کی اور آپ کی امت کی قسم اٹھائی مقصود حضور کی شرافت میں مبالغہ کا اظہار ہے۔