تفسیر القرطبی
Al-Qurtubi · 91. Ash-Shams · Ayah 7
Tafseerوَ نَفْسٍ وَّ مَا سَوّٰىهَا۪ۙ﴿7﴾
- وَنَفْسٍاور نفس (انسان) کی
- وَّمَا سَوّٰىهَااور جس نے اسے درست کیا
Translation · Al-Qurtubi
اور انسان کی اور اس کی جس نے اس (کے اعضاء) کو برابر کیا
Tafseer · Al-Qurtubi
اس میں مامصدریہ ہے۔ ایک قول یہ ہے کہ، ما، من کے معنی میں ہے وہ اللہ تعالیٰ کی ذات ہے نفس کے بارے میں دو قول ہیں ان میں سے ایک یہ ہے کہ حضرت آدم (علیہ السلام) کی ذات ہے۔ دوسرا قول یہ ہے کہ ہر نفس مراد ہے سوی کا معنی تیار کرنا ہے۔
مجاہد نے کہا، سواھا، کا معنی ہے اس کی خلقت کو درست کیا ہے اور اسے متعدل بنایا۔ یہ تمام اسماء قسم کے طور پر مجرور ہیں اللہ تعالیٰ نے اپنی مخلوقات کی قسم اٹھائی کیونکہ اسمیں اس کی صنعت کے عجائب ہیں جو اس پر دلالت کرتے ہیں۔