تفسیر القرطبی
Al-Qurtubi · 95. At-Tin · Ayah 3
Tafseerوَ هٰذَا الْبَلَدِ الْاَمِیْنِۙ﴿3﴾
- وَاور
- هٰذَااس
- الْبَلَدِشہر
- الْاَمِيْنِامن والا
Translation · Al-Qurtubi
اور اس امن والے شہر کی
Tafseer · Al-Qurtubi
وھذالبلد الامین۔
اس سے مراد مکہ ہے اسے امین نام دیا کیونکہ وہ امن دینے والا ہے جس طرح ارشاد فرمایا، انا جعلنا حرما امنا (العنکبوت) ہم نے حرم کو امن والابنادیا امین، امن کے معنی میں ہے یہ فراء کا قول ہے شاعر نے کہا : الم تعلمی یا اسم ویحک اننی، حلفت یمینا لا اخون امینی۔ اے اسماء تو نہیں جانتی تجھ پر افسوس میں نے قسم اٹھائی ہے میں اپنی قسم میں خیانت نہیں کرتا۔ یہاں امین سے آمن مراد ہے اس سے اس نے استدلال کیا ہے جو یہ قول کرتا ہے کہ تین سے مراد دمشق ہے زیتون سے مراد بیت المقدس ہے اللہ تعالیٰ نے دمشق کے پہاڑ کی قسم اٹھائی کیونکہ وہ حضرت عیسیٰ کے اترنے کی جگہ ہے اور بیت المقدس کی قسم اٹھائی کیونکہ وہ انبیا اء کا مقام ہے اور مکہ مکرمہ کی قسم اٹھائی کیونکہ یہاں حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کے اثار ہیں اور حضرت محمد ﷺ کا گھر ہے۔