تفسیر القرطبی

Al-Qurtubi · 95. At-Tin · Ayah 8

  1. اَلَیْسَ اللّٰهُ بِاَحْكَمِ الْحٰكِمِیْنَ۠ع﴿8﴾

    1. اَلَيْسَکیا نہیں
    2. اللّٰهُاللہ
    3. بِاَحْكَمِسب سے بڑا حاکم
    4. الْحٰكِمِيْنَتمام حاکم
Translation · Al-Qurtubi
کیا خدا سب سے بڑا حاکم نہیں ہے ؟
Tafseer · Al-Qurtubi

الیس اللہ باحکم الحاکمین۔

اس نے جو بھی چیز پید ا کی اس کی صنعت میں کیا وہ سب سے محکم حاکم نہیں ؟ ایک قول یہ کیا گیا حق کا فیصلہ کرنے اور مخلوق میں عدل کرنے کے اعتبار سے احکم الحاکمین نہیں ؟ اس میں کلام مقدر ہے کہ کفار میں سے جو صانع قدیم کا اعتراف کرتے ہیں ان کی طرف روئے سخن ہے استفہام کا ہمزہ جب حرف نفی پر داخل ہو جب کہ کلام میں آگاہی کا معنی موجود ہو تو وہ کلام مثبت ہوجاتی ہے جس طرح کہا، الستم خیر من رکب المطایا، جو لوگ سواریوں پر سوار ہوئے ان میں تے تم یقینا بہترین ہو۔ ایک قول یہ کیا گیا یہ دونوں آیات آیت سیف سے منسوخ ہوگئی ہیں ایک قول یہ کیا گیا ہے یہ ثابت ہیں کیونکہ دونوں کے درمیان منافات نہیں، حضرت ابن عباس اور حضرت علی شیر خدا جب یہ آیت، الیس اللہ باحکم الحاکمین۔ پڑھتے تو کہتے، بلی کیوں نہیں میں اس پر گواہ ہوں تو یہ کہنا مستحب ہے، اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے۔

امام ترمذی نے حضرت ابوہریرہ سے روایت نقل کی ہے جو یہ سورت پڑھے تو کہے، بلی وانا علی ذالک من الشاھدین۔