تفسیر القرطبی
Al-Qurtubi · 96. Al-Alaq · Ayah 2
خَلَقَ الْاِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍۚ﴿2﴾
- خَلَقَپیدا کیا
- الْاِنْسَانَانسان
- مِنْسے
- عَلَقٍجما ہوا
خلق الانسان من علق۔
الانسان سے مراد ابن آدم ہے علق سے مراد خون ہے، یہ علقۃ کی جمع ہے علقہ سے مراد جامد خون ہے جب وہ چلے تو اسے مسفوح کہتے ہیں یہاں علق فرمایا، اور جمع کا صیغہ ذکر کیا، کیونکہ الانسان سے مراد بھی جمع ہے سب کے سب نطفہ کے بعد علق سے پیدا کیے گئے، العلقہ ترخون کا ایک حصہ ہے اسے یہ نام اس لیے دیا گیا ہے کیونکہ یہ اپنی رطوبت کی وجہ سے ہراس چیز کے ساتھ چمت جاتا ہے جو اس پر گزرتی ہے جب وہ خشک ہوجائے تو وہ علقہ نہیں ہوتا، شاعر نے کہا : ترکناہ یخر علی یدیہ یمج علیھما علق الوتین۔ ہم نے اسے یوں چھوڑا وہ اس کے سامنے منہ کے بل گرتا ہے شہ رگ اس پر خون کی کلی کرتی ہے۔ انسان کا خصوصا ذکر کیا مقصود اس کی عظمت بیان کرنا ہے ایک قول یہ کیا گیا، یہ ارادہ کیا کہ اس پر جو احسان کیا ہے اس کی قدرومنزلت کو بیان کرے اس طرح کہ اسے حقیر جمے ہوئے خون سے پیدا کیا یہاں تک کہ وہ مکمل انسان، عقل مند اور امتیاز کرنے والا ہوگیا۔