تفسیر القرطبی

Al-Qurtubi · 96. Al-Alaq · Ayah 3

  1. اِقْرَاْ وَ رَبُّكَ الْاَكْرَمُۙ﴿3﴾

    1. اِقْرَاْپڑھئیے
    2. وَرَبُّكَاور آپ کا رب
    3. الْاَكْرَمُبڑاکریم
Translation · Al-Qurtubi
پڑھو اور تمہارا پروردگار بڑا کریم ہے
Tafseer · Al-Qurtubi

اقراء وربک الاکرم۔

اقراء یہ تاکید کے لیے ہے کلام مکمل ہوئی پھر نئے سرے سے کلام کو شروع کیا اور فرمایا، وربک الاکرم، یہاں الاکرم کریم کے معنی میں ہے کلبی نے کہا، معنی ہے بندوں کے جاہلانہ طرز عمل پر حلم کرتا ہے انہیں جلدی سزا نہیں دیتا پہلامعنی معنوی طور پر زیادہ مناسب ہے کیونکہ جب جو نعمتیں پہلے ہوئیں ان کا ذکر کیا تو ان کے وسیلہ سے اپنے کرم پر دلالت کی ایک قول یہ کیا گیا ہے، اقراء وربک کا معنی ہے اے محمد پڑھیے جب کہ آپ کا رب تیری مدد کرے گا اور تجھے سمجھادے گا اگرچہ آپ پڑھے ہوئے نہیں اور الاکرم کا معنی ہے وہ بندوں کی جہالتوں سے درگزر فرمانے والا ہے۔