تفسیر القرطبی
Al-Qurtubi · 99. Az-Zalzala · Ayah 2
وَ اَخْرَجَتِ الْاَرْضُ اَثْقَالَهَاۙ﴿2﴾
- وَاَخْرَجَتِاور باہر نکال ڈالے
- الْاَرْضُزمین
- اَثْقَالَهَااپنے بوجھ
واخرجت الارض اثقالھا۔
ابوعبیدہ اور اخفش نے کہا، جب مردہ زمین میں ہو تو اس کے لیے ثقل لھا کا لفظ استعمال کرتے ہیں اور جب مردہ اس کے اوپر ہو تو اس کے لیے ثقل علیھا کا لفظ بولتے ہیں جب کہ حضرت ابن عباس اور مجاہد نے اثقالھا کا معنی اپنے مردے کیا ہے۔ زمین دوسرے نفخہ کے موقع پر اسے نکال دے گی انہیں سے یہ بھی مروی ہے جن اور انس کو ثقلان کہتے ہیں۔ خنساء نے کہا، ابعد ابن عمرو من آل لشر، ید حلت بہ الارض اثقالھا۔ وہ کہتی ہے جب عمر کو دفن کردیا گیا تو وہ اپنے شرف اور سرداری کی وجہ سے اہل قبور کے لیے زبور بن گیا، اس کے بعد وہ اپنے مردے باہر نکال دے گی۔ ایک عالم نے کہا، عرب کہا کرتے تھے جب کوئی آدمی خون بہانے والا ہوتا ہے تو وہ روئے زمین پر بوجھ ہوتا ہے جب وہ مرجاتا ہے توروئے زمین سے اس کا بوجھ اترجاتا ہے ایک قول یہ کیا گیا ہے کہ اثقالھا سے مراد اس کے خزانے ہیں، اس معنی میں حدیث طیبہ ہے، تقی الارض افلا ذ کبدھا امثال الاسطوان من الذھب والفضۃ۔ زمین اپنے جگر کے ٹکڑے قے کردے گی جو سونے اور چاندی کے ستونوں جیسے ہوں گے۔