Tafseer-e-Saadi - Al-Qalam : 40
سَلْهُمْ اَیُّهُمْ بِذٰلِكَ زَعِیْمٌۚۛ
سَلْهُمْ : پوچھو ان سے اَيُّهُمْ : کون سا ان میں سے بِذٰلِكَ زَعِيْمٌ : ساتھ اس کے ضامن ہے
ان سے پوچھو کہ ان میں سے اس کا کون ذمہ لیتا ہے
(سلھم ایھم بذالک زعیم) ۔ یعنی ان سے پوچھو کہ اس دعوی کی کون ذمہ داری اٹھاتا ہے جس کا بطلان واضح ہے کسی کے لیے ممکن نہیں کہ وہ اسے لے کر آگے بڑھے اور نہ وہ اس میں ضامن ہی بن سکتا ہے۔
Top