Urwatul-Wusqaa - At-Tawba : 5
سَلْهُمْ اَیُّهُمْ بِذٰلِكَ زَعِیْمٌۚۛ
سَلْهُمْ : پوچھو ان سے اَيُّهُمْ : کون سا ان میں سے بِذٰلِكَ زَعِيْمٌ : ساتھ اس کے ضامن ہے
پس عنقریب آپ بھی دیکھ لیں گے اور وہ بھی دیکھ لیں گے
عنقریب آپ ﷺ بھی دیکھ لیں گے اور وہ بھی دیکھ لیں گے 5 ؎ جو کچھ وہ کہتے ہیں اے پیغمبر اسلام ! آپ ﷺ کے علم میں ہے ، یہی ناکہ وہ آپ ﷺ کو دیوانہ کہتے ہیں اور اس طرح کہہ کر وہ آپ ﷺ کی باتوں کو ہلکا اور بےوزن کرنا چاہتے ہیں لیکن کیا ان کے کہنے سے آپ ﷺ کی باتیں بےوزن ہوجائیں گی۔ آپ ﷺ تو وہی کچھ کہہ رہے ہیں جو اللہ تعالیٰ نے کہنے کا حکم دیا ہے پھر جو آپ ﷺ کہہ رہے ہیں اس کا رزلٹ (Result) عنقریب ان کو دکھا دیا جائے گا اور جو کچھ وہ آپ ﷺ کے متعلق الٹی سیدھی ہانکتے ہیں اس کا انجام بھی عنقریب ان کو دیکھنا پڑے گا اور وہ دیکھیں گے۔ پھر غور کرو کہ کتنا عرصہ گزرا تھا کہ دونوں فریقوں نے اپنے اپنے کئے کا انجام دیکھ لیا اور آج تو یہ بات کسی سے پوشیدہ نہیں ہے کہ کس نے کیا دیکھا اور کیا نہیں دیکھا۔
Top