Siraj-ul-Bayan - Hud : 23
اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَ اَخْبَتُوْۤا اِلٰى رَبِّهِمْ١ۙ اُولٰٓئِكَ اَصْحٰبُ الْجَنَّةِ١ۚ هُمْ فِیْهَا خٰلِدُوْنَ
اِنَّ : بیشک الَّذِيْنَ : جو لوگ اٰمَنُوْا : ایمان لائے وَعَمِلُوا : اور انہوں نے عمل کیے الصّٰلِحٰتِ : نیک وَاَخْبَتُوْٓا : اور عاجزی کی اِلٰي رَبِّهِمْ : اپنے رب کے آگے اُولٰٓئِكَ : یہی لوگ اَصْحٰبُ الْجَنَّةِ : جنت والے هُمْ : وہ فِيْهَا : اس میں خٰلِدُوْنَ : ہمیشہ رہیں گے
جو ایمان لائے ، اور نیک کام کئے ، اور رب کے سامنے عاجزی کی وہی بہشتی ہیں ، وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے (ف 2) ۔
2) اخبات کے معنی خشوع و طمانیت کے ہیں ، یعنی وہ لوگ جو اپنی خواہشات نفس کو اللہ کے تابع کردیں اور پھر اس ایثار پر مطمئن بھی ہوں ، تکلیفوں اور مصیبتوں کو خدا کی راہ میں برداشت کریں اور اس کے بعد خوش بھی ہوں ، تو یہ لوگ مبارک ہیں ، اور خدا کی رضا کو حاصل کرنے والے ۔
Top