Siraj-ul-Bayan - Al-Ahzaab : 50
یٰۤاَیُّهَا النَّبِیُّ اِنَّاۤ اَحْلَلْنَا لَكَ اَزْوَاجَكَ الّٰتِیْۤ اٰتَیْتَ اُجُوْرَهُنَّ وَ مَا مَلَكَتْ یَمِیْنُكَ مِمَّاۤ اَفَآءَ اللّٰهُ عَلَیْكَ وَ بَنٰتِ عَمِّكَ وَ بَنٰتِ عَمّٰتِكَ وَ بَنٰتِ خَالِكَ وَ بَنٰتِ خٰلٰتِكَ الّٰتِیْ هَاجَرْنَ مَعَكَ١٘ وَ امْرَاَةً مُّؤْمِنَةً اِنْ وَّهَبَتْ نَفْسَهَا لِلنَّبِیِّ اِنْ اَرَادَ النَّبِیُّ اَنْ یَّسْتَنْكِحَهَا١ۗ خَالِصَةً لَّكَ مِنْ دُوْنِ الْمُؤْمِنِیْنَ١ؕ قَدْ عَلِمْنَا مَا فَرَضْنَا عَلَیْهِمْ فِیْۤ اَزْوَاجِهِمْ وَ مَا مَلَكَتْ اَیْمَانُهُمْ لِكَیْلَا یَكُوْنَ عَلَیْكَ حَرَجٌ١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ غَفُوْرًا رَّحِیْمًا
يٰٓاَيُّهَا النَّبِيُّ : اے نبی اِنَّآ اَحْلَلْنَا : ہم نے حلال کیں لَكَ : تمہارے لیے اَزْوَاجَكَ : تمہاری بیبیاں الّٰتِيْٓ : وہ جو کہ اٰتَيْتَ : تم نے دے دیا اُجُوْرَهُنَّ : ان کا مہر وَمَا : اور جو مَلَكَتْ : مالک ہوا يَمِيْنُكَ : تمہارا دایاں ہاتھ مِمَّآ : ان سے جو اَفَآءَ اللّٰهُ : اللہ نے ہاتھ لگا دیں عَلَيْكَ : تمہارے وَبَنٰتِ عَمِّكَ : اور تمہارے چچا کی بیٹیاں وَبَنٰتِ عَمّٰتِكَ : اور تمہاری پھوپیوں کی بیٹیاں وَبَنٰتِ خَالِكَ : اور تمہاری ماموں کی بیٹیاں وَبَنٰتِ خٰلٰتِكَ : اور تمہاری خالاؤں کی بیٹیاں الّٰتِيْ : وہ جنہوں نے هَاجَرْنَ : انہوں نے ہجرت کی مَعَكَ ۡ : تمہارے ساتھ وَامْرَاَةً : اور مومن مُّؤْمِنَةً : عورت اِنْ : اگر وَّهَبَتْ : وہ بخش دے (نذر کردے نَفْسَهَا : اپنے آپ کو لِلنَّبِيِّ : نبی کے لیے اِنْ : اگر اَرَادَ النَّبِيُّ : چاہے نبی اَنْ : کہ يَّسْتَنْكِحَهَا ۤ : اسے نکاح میں لے لے خَالِصَةً : خاص لَّكَ : تمہارے لیے مِنْ دُوْنِ : علاوہ الْمُؤْمِنِيْنَ ۭ : مومنوں قَدْ عَلِمْنَا : البتہ ہمیں معلوم ہے مَا فَرَضْنَا : جو ہم نے فرض کیا عَلَيْهِمْ : ان پر فِيْٓ : میں اَزْوَاجِهِمْ : ان کی عورتیں وَمَا : اور جو مَلَكَتْ اَيْمَانُهُمْ : مالک ہوئے ان کے داہنے ہاتھ (کنیزیں) لِكَيْلَا يَكُوْنَ : تاکہ نہ رہے عَلَيْكَ : تم پر حَرَجٌ ۭ : کوئی تنگی وَكَانَ : اور ہے اللّٰهُ : اللہ غَفُوْرًا : بخشنے والا رَّحِيْمًا : مہربان
اے نبی ہم نے تیرے لئے تیری وہ عورتیں حلال کردی ہیں جن کا مہر تو دے چکا ہے اور وہ (لونڈیاں بھی) جو تیرے ہاتھ کا مال ہے جو خدائے تیرے ہاتھ کا مال ہے جو خدا نے تیرے ہاتھ لگوا دیا ہے ۔ اور تیرے چچا کی بیٹیاں اور تیری پھوپھیوں کی بیٹیاں اور تیرے ماموں کی بیٹیاں اور تیری خالاؤں کی بیٹیاں جنہوں نے تیرے ساتھ ہجرت کی ہے اور مومن عورت (بھی حلال ہے) اگر اپنی جان نبی کو بخش دے (ف 2) (یعنی بن مہر نکاح میں آنا چاہے) اگر نبی بھی اس کو نکاح میں لینا چاہے (توجائز ہے) یہ خاص تیرے ہی لئے ہے سوا اور ایمانداروں کے ہمیں معلوم ہے جو ہم نے ان پر ان کی بیویوں اور ان کے ہاتھ کے مال (لونڈیوں) کے حق میں فرض کیا ہے تاکہ تیرے اوپر تنگی نہ رہے اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے
حضور ﷺ کے تعددازدواج کا فلسفہ 2: مخالفین نے تعدد ازدواج پر بہت سے اعتراض کئے ہیں اور کہا ہے کہ جس شخص کے حرم میں بیک وقت نو بیویاں ہوں ۔ وہ کیونکر روحانیت کا پیکر ہوسکتا ہے ۔ گویا ان کے نزدیک روحانیت کے معنے مجرد اور ہبانیت کے ہیں ۔ اور خدا رسیدہ شخص ان کے نظریہ کے مطابق وہ ہے جو دنیوی برکات سے یک قلم محروم ہو ۔ قطع نظر اس اصول کے ہم یہ بتانا چاہتے ہیں کہ حضور ﷺ کی شادی کے محرکات میں جنس جذبات نہ تھے ۔ بلکہ تبلیغی حاجات کا تقاضا یہ تھا ۔ کہ حضور ﷺ قبائل عرب میں اشاعت دین کی خاطر یہ رستہ استوار کریں ۔ اس سلسلہ میں مندرجہ ذیل حقائق پر غور فرمائیے :۔ (1) پچیس سال کی عمر تک آپ نے کامل تجرد کی زندگی بسر کی ہے (2) گرم ممالک میں اس سے بہت عرصہ پہلے آدمی شادی کے قابل ہوجاتا ہے (3) پہلی شادی ایک رانڈ عورت سے کی ہے ۔ جو آپ سے پندرہ برس عمر میں بڑھی تھیں ۔ یعنی حضرت خدیجہ ؓ سے (4) 50 برس کی عمر تک آپ نے تنہا حضرت خدیجہ ؓ کے ساتھ بسر کی (5) مدینہ میں جا کر کہیں 53 برس کے بعد مختلف قبائل میں شادی کی طرح ڈالی ہے کیا ان واقعات کے بعد بھی کوئی شخص یہ کہہ سکتا ہے ۔ کہ حضور ﷺ نے تسکین جنسی کے لئے اس قدر متعدد بیویاں اپنے حرم میں ڈال رکھی تھیں ۔ بات یہ تھی کہ اس طرح متعدد شادیوں سے آپ مختلف قبائل کے داماد ہوگئے تھے ۔ اور وہ ان تعلقات مصابرت کی بنا پر مجبور تھے ۔ کہ آپ کی عزت کریں اور ٹھنڈے دل سے اسلام کے متعلق غور کریں ۔ ان آیات میں یہ بتایا ہے ۔ کہ کون کون رشتے اس قابل ہیں ۔ کہ ان سے ازدواجی تعلقات کو قائم کیا جائے ۔ اسلام چونکہ دین فطرت ہے اس لئے اس نے ان رشتوں کو زنا شوئی کے لئے جائز رکھا ہے ۔ جن سے فطرتاً انسان معاشقہ کرسکتا ہے ۔ جیسے چچا کی بیٹی ۔ خالہ کی بیٹی ، ماموں کی بیٹی وغیرہا ۔ جو لوگ ان رستوں کو ازدواج کے لئے ناجائز قرار دیتے ہیں ۔ انہوں نے انسانی فطرت کا اور انسانی تاریخ کا مطالعہ گہرائی سے نہیں کیا ہے وہ نہیں جانتے کہ انسان بالطیع سب سے پہلے انہیں رشتوں کی طرف مائل ہوتا ہے اور جھکتا ہے ۔ اور تو وہ رسم و رواج کی پابندی کی وجہ سے شادی نہ کرسکے ۔ مگر اپنے دل میں ان کے متعلق جذبات محبت ضرور پاتا ہے ۔ ملک یمین بھی ایک نوع کا عقد ہوتا ہے ۔ اس لئے مملوکہ عورتوں سے بھی وہ تعلقات ہوسکتے ہیں ۔ جو شادی شدہ عورتوں سے ہوتے ہیں ۔ چونکہ آج ہم غلام ہیں اور برسوں سے عسکری ضرورتوں اور مجبوریوں سے ناآشنا ہیں ۔ اس لئے یہ بات کچھ قابل اعتراض معلوم ہوتی ہے حالانکہ اس میں بہت سی مصلحتیں ہیں ۔ جن کے اظہار کا یہ موقع نہیں ۔ حضور ﷺ کے لئے یہ مخصوص رخصت سے کہ اگر کوئی عورت آپ اپنے کو خدمات ازدواج کے لئے پیش کریے ۔ تو بلامعاوضہ یعنی بغیر مہر اس کو قبول فرمالیں ۔ اور یہ کہ جس عورت کو جب تک چاہیں اپنے پاس رکھیں اور جس کو جس وقت تک چاہیں شرف صحبت سے دور رکھیں ۔ گو کہ آپ نے اس رخصت سے عملاً کبھی استفادہ نہیں کیا ۔ آپ نے اپنے اوقات کو تقسیم کررکھا تھا ۔ اور تمام ازدواج مطہرات برابر آپ سے استفادہ کرتی تھیں ۔ جہاں آپ کے لئے پابندی بھی تھی ۔ اور وہ یہ تھی کہ آپ اب ان موجودہ بیویوں کو چھوڑ کر ان کی جگہ دوسری بیبیوں کو اپنے گھر میں نہیں لاسکتے ۔ کیونکہ وہ بہرحال آپ سے خوش ہیں ۔ اور اسلام کے لئے ہر قربانی کرنے کے لئے تیار ہیں ۔
Top