Siraj-ul-Bayan - Az-Zumar : 12
وَ اُمِرْتُ لِاَنْ اَكُوْنَ اَوَّلَ الْمُسْلِمِیْنَ
وَاُمِرْتُ : اور مجھے حکم دیا گیا لِاَنْ : اس کا اَكُوْنَ : کہ میں ہوں اَوَّلَ : پہلا الْمُسْلِمِيْنَ : (جمع) مسلم۔ فرمانبردار
اور مجھے حکم ملا ہے کہ میں پہلا مسلمان (ف 2) بنوں
2: اول المسلمین سے غرض یہ ہے کہ میں وہ ہوں جس کے لئے ضروری ہے کہ تمام مسلمانوں کے لئے اسوہ حسنہ قرار پاؤں ۔ میری زندگی تمام کائنات اسلامی کے لئے لائق تقلید اور قابل پیروی ہے ۔ میں اللہ سے ڈرتا ہوں ۔
Top