Siraj-ul-Bayan - Ar-Rahmaan : 60
هَلْ جَزَآءُ الْاِحْسَانِ اِلَّا الْاِحْسَانُۚ
هَلْ : کیا جَزَآءُ : بدلہ ہے الْاِحْسَانِ : احسن کا اِلَّا الْاِحْسَانُ : سوائے احسان کے (کچھ اور ہے ؟ )
نیکی کا بدلہ سوائے نیکی (ف 2) کے اور کچھ نہیں
2: جنت کا نتیجہ ہے ۔ احسان کا ۔ یعنی خلوص کا ، فددیت کا ۔ اور ایثار کا ۔ جب بندے اس کی رضا کے لئے اپنی تمام آسودگیوں کو چھوڑ دیں گے ۔ اور آرام اور راحت کو ترک کردیں گے ۔ تو آقا بھی ان کے لئے ہر نوع کے سامان عیش کو مہیا کریگا ۔ اور ان کو خوش رکھے گا اور بتائے گا ۔ کہ اس پر بھروسہ کرنا بالکل جائز اور درست ہے ۔
Top