Tafseer-e-Mazhari - Ar-Rahmaan : 60
هَلْ جَزَآءُ الْاِحْسَانِ اِلَّا الْاِحْسَانُۚ
هَلْ : کیا جَزَآءُ : بدلہ ہے الْاِحْسَانِ : احسن کا اِلَّا الْاِحْسَانُ : سوائے احسان کے (کچھ اور ہے ؟ )
نیکی کا بدلہ نیکی کے سوا کچھ نہیں ہے
ھل جزاء الاحسان الا الاحسان بھلا انتہائی اطاعت کا بدلہ سوائے عنایت کے اور کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ ھَلْ جَزَآءُ الْاِحْسَانِ : یعنی دنیا میں نیک کام کا آخرت میں بدلہ اچھا ہی ہوگا۔ بغوی نے حضرت انس کی روایت سے بیان کیا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے آیت : ھَلْ جَزَآءُ الْاِحْسَان الاَّ الْاِحْسَان تلاوت فرمائی۔ پھر ارشاد فرمایا : جانتے ہو تمہارے رب نے کیا فرمایا ؟ صحابہ ؓ نے عرض کیا : اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ ہی بخوبی واقف ہیں۔ فرمایا : اللہ ارشاد فرماتا ہے ‘ جس کو میں نے توحید کی نعمت عطا کی ‘ اس کا بدلہ سوائے جنت کے اور کچھ نہیں ہے۔ حضرت ابن عباس نے فرمایا : جس نے لا اِلٰہ الاّ اللہ کا اقرار کیا اور جو شریعت رسول اللہ ﷺ لائے ہیں ‘ اس پر عمل کیا ‘ اس کا بدلہ سوائے جنت کے اور کچھ نہیں ہے۔
Top