Tadabbur-e-Quran - Aal-i-Imraan : 48
وَ یُعَلِّمُهُ الْكِتٰبَ وَ الْحِكْمَةَ وَ التَّوْرٰىةَ وَ الْاِنْجِیْلَۚ
وَيُعَلِّمُهُ : اور وہ سکھائے گا اس کو الْكِتٰبَ : کتاب وَالْحِكْمَةَ : اور دانائی وَالتَّوْرٰىةَ : اور توریت وَالْاِنْجِيْلَ : اور انجیل
اور اللہ اسے کتاب و حکمت کی تعلیم دے گا، تورات اور انجیل کا علم سکھائے گا
حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کے معجزے تشریح : ان آیات میں اللہ تعالیٰ وہ تمام خوبیاں بیان کر رہے ہیں جو حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کو دی جائیں گی۔ -1 اللہ تعالیٰ ان کو کتاب و حکمت کا علم عطا کرے گا اور تورات وانجیل کا علم دیا جائے گا۔ -2 وہ حکمت کی باتیں بتائے گا۔ -3 اللہ تعالیٰ اسے بنی اسرائیل کی طرف پیغمبر بنا کر بھیجے گا۔ -4 اسے کئی معجزے عطا فرمائے گا۔ مثلاً : ا مٹی کے پرندوں کو اللہ کے حکم سے اڑا دینا۔ ب حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) لوگوں سے کہیں گے کہ میں مادر زاد اندھوں کو اور کوڑھی کو اللہ کے حکم سے ٹھیک کرسکتا ہوں۔ ج میں اللہ کے حکم سے مردوں کو زندہ کردیتا ہوں۔ د تم جو کچھ کھا کر آؤ میں بتا سکتا ہوں اور جو کچھ گھر میں رکھ دیتے ہو وہ بھی بتا سکتا ہوں۔ حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) نے تمام معجزات لوگوں کو دکھائے اور فرمایا کہ اگر تم لوگ اب بھی یقین کرتے ہو تو ایمان لے آؤ۔
Top